اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ پاکستان کے مدارس دہشتگردی میں ملوث نہیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کسی کوبھی مدارس کی رجسٹریشن پراعتراض نہیں ہے ۔وفاقی وزیرداخلہ نے اعلی سطح کے اجلاس کے بعد میڈیاکوبریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ مدارس کے معاملے پرعلماکااجلا س بلایاجائے گااورانہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے علماءاپنے کرداراداکریں ۔چوہدری نثارعلی خان نے کہاکہ مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایک کمیٹی قائم کی جائے گی جوعلما اوروزارت تعلیم کے افسران پرمشتمل ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ اس مقصد کے لئے 10ستمبرکوچاروں وزرائے اعلی کااجلاس بھی طلب کیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ مدارسکی بیرون ممالک سے فنڈنگ کی حکومت مانیٹرنگ کرے گی
مزیدپڑھیئے:پارٹی قیادت کوطلب کرلیاگیا
اوررقوم کی ترسیل بینکوں کے ذریعے کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ علماکرام دہشتگردی کوجڑسے اکھاڑنے کے لئے متحد ہیں اورکسی کوبھی مدارس کی رجسٹریشن پرکوئی اعتراض نہیں ہے ۔