منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

قومی ائیر لائن کے پیرس سٹیشن میں ٹکٹوں میں گھپلوں کا انکشاف

datetime 3  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)قومی ایئرلائن پی آئی اے کے پیرس اسٹیشن پر ٹکٹوں میں گھپلے اور جنرل سیلز ایجنٹس کی تعیناتی میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پی آئی اے حکام کو نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پی آئی اے پیرس اسٹیشن پر ٹکٹوں میں مبینہ گھپلوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ایف آئی اے نے پی آئی اے کو جنرل سیلز ایجنٹس کی تعیناتی سے متعلق آڈیٹر رپوٹ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ایف آئی نے جی ایس اے کی تعیناتی،

مزید پڑھئے: عمران خان ریحام اور جمائمہ کے درمیان پھنس گئے

اشتہار اور قواِئد وضوابط کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے، جبکہ کنٹری منیجر پیرس اور کنٹری منیجر جرمنی کی تعیناتی سے متعلق بھی ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹکٹوں کی جعلی سیلز کے ذریعے سے لاکھوں پاِﺅنڈز کی خرد برد کی گِئی ہے،

مزید پڑھئے:  یوکرین کا سیاسی بحران یورپ میں پولیو کی واپسی کا سبب بن گیا

مبینہ طور پر 70لاکھ پاﺅنڈز کی کرپشن کی گِئی ہے، جس پر ایف آئی اے نے نِئے جنرل سیلز ایجنٹس کی تعیناتی، کنٹری مینیجر سمیت نعمان بشیر اور دیگر افسران کا ریکاڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے سابق ڈاِئریکٹر مارکیٹنگ راشد عزیز اور جی ایم علی طاہر کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…