اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ پاکستان کو 2وائپر جنگی ہیلی کاپٹر فراہم کر یگا

datetime 27  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)امریکہ پاکستان کو 6ارب روپے کے 2وائپر جنگی ہیلی کاپٹر اگست2018 تک فراہم کرے گا۔برطانوی ہفتہ وار دفاعی جریدے ’IHS Jane‘ کے مطابق پاکستان کے لئے جنگی ہیلی کاپٹرز کی تیاری اور فراہمی کا ٹھیکہ امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے بیل ہیلی کاپٹر کمپنی کو دے دیا گیا ہے۔ پاکستان کا امریکہ سے ہیلی کاپٹر اور ہیلفائر میزائل کا معاہدہ رواں برس اپریل میں ہو ا تھا۔ اس معاہدے کا صرف 10فیصد تقریباً 58ملین ڈالر کا معاہدہ دے دیا گیا ہے۔ 15ہیلی کاپٹروں میں 6ارب روپے سے زائد کے 2وائپر ہیلی کاپٹر 2018میں پاکستان کو فراہم کر دیئے جائیں گے، باقی 13اس کے بعد فراہم کیے جائیں گے۔ امریکی محکمہ دفاع کا گزشتہ روز مختلف دفاعی ساز و سامان کے لئے 60ارب 44کروڑ روپے کا معاہدہ بیل ہیلی کاپٹر سے طے ہوگیا ہے۔ اس کنٹریکٹ میں پاکستان کے لیے AH۔1Zوائپر جنگی ہیلی کاپٹروں کی تیاری اور فراہمی بھی شامل ہے۔ پاکستان نے رواں برس اپریل میں 15جنگی ہیلی کاپٹر AH۔1Zکی فروخت کی درخواست کی تھی اور اس معاہدے پر دستخط کی پہلی سرکاری تصدیق بھی کی گئی ہے، نوٹیفکیشن میں یہ نہیں بتایا گیا کہ 15ہیلی کاپٹروں میں سے اس مرحلے پر کتنے ہیلی کاپٹروں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ پاکستان کی درخواست پر دفاعی ساز و سامان کی فراہمی کے لیے امریکی وزارت دفاع کی سلامتی کو آپریشن ایجنسی نے نوٹیفکیشن جاری کیا، اس میں 1000ہیل فائر میزائل بھی شامل ہیں۔ پاکستان کے لیے وائپر ہیلی کاپٹروں اور ہیل فائر میزائل شمالی وزیرستان سمیت دیگر قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن میں معاون ثابت ہوں گے، پاکستان کوبرا ہیلی کاپٹروں کی جگہ وائپر ہیلی کاپٹر تبدیل کرنا چاہتا ہے، امریکی لڑاکا ہیلی کاپٹروں کے علاوہ پاکستان نے چین سے چیگ ڈبلیو زیڈ ٹن جنگی ہیلی کاپٹر حاصل کیے ہیں۔ پاکستان نے روس سے ایم ا?ئی 35جنگی ہیلی کاپٹر کے معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…