بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کو صرف پی ٹی آئی سے خطرہ ہے,عمران خان

datetime 29  جون‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے اندرونی اختلافات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حالات ایسے ہی رہے تو ہم انتخابات نہیں لڑ سکتے ، کارکن متحد ہو کر بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں لیکن مجھے قوی امید ہے کہ انشا اللہ اس سے قبل عام انتخابات کا اعلان ہو جائے گا ، جوڈیشل کمیشن کا جو بھی فیصلہ آئے گا اس سے پاکستان آگے بڑھے گا اور پاکستان میں انتخابی سسٹم ہمیشہ کے لئے بدل جائے گا ، انشا اللہ این اے 122کے فیصلے پر جشن منائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے مقامی ہال میں پارٹی کی آرگنائز نگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چوہدری محمد سرور ،جہانگیر خان ترین، شاہ محمود قریشی ، شفقت محمود ،میاں محمود الرشید ،عبد العلیم خان، جمشید اقبال چیمہ، اعجاز چوہدری ، میاں اسلم

عمران خان کا ہیلی کاپٹرحادثے سے بال بال بچ گیا

اقبال اور دیگر بھی موجود تھے ۔عمران خان نے کہا کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہ بنتا تو عام انتخابات میں وسیع پیمانے پر ہونے والی دھاندلی کبھی سامنے نہ آتی ۔ہم جوڈیشل کمیشن میں (ن) لیگ ہی نہیں الیکشن کمیشن کے خلاف بھی لڑے کیونکہ بظاہر الیکشن کمیشن غیر جانبدا ر تھا لیکن اندر سے دونوں کا مک مکا تھا ۔ عام انتخابات منصفانہ تھے اور نہ ہی قانون اور آئین کے مطابق تھے ۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی سماعت تقریباً مکمل ہو گئی ہے اور اس کا فیصلہ آنے والا ہے اور اس کا جو بھی فیصلہ آئے گا پاکستان اس سے آگے بڑھے گا اور پاکستان میں انتخابی سسٹم ہمیشہ کے لئے بدل جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ عام انتخابات کی دھاندلی میں نادرا کا بھی ہاتھ تھا جس کا ثبوت نادرا حکام کے سیاہی کے استعمال اور اس کی تصدیق کے حوالے سے متضاد بیانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں یو این ڈی پی کے فنڈز سے 40کروڑ سے سسٹم شروع کیا گیا لیکن نواز شریف کی تقریر کے ساتھ ہی اس سسٹم کو بند کر دیا گیا ۔ ہم ثابت کرےں گے کہ 2013ءکے عام انتخابات میں منظم دھاندلی ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں لیکن مجھے قوی امید ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی عام انتخابات کا اعلان ہو جائے گا ۔ایک وکٹ گر گئی ہے ،مزید دووکٹیں گرنے والی ہیں ۔ میر ے حلقے میں 93ہزار ووٹوں کی شناخت نہیں ہو سکی ، ہم عنقریب این اے 122کے فیصلے پر بھی جشن منا رہے ہوں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے انٹرا پارٹی انتخابات کرائے اور ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ہم سے غلطیاں بھی ہوئیں۔ جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی رپورٹ پر پارٹی کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دیں۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پی ٹی آئی کو صرف پی ٹی آئی سے خطرہ ہے ۔ وقت آ گیا ہے کہ کارکن اپنے تمام اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے اکٹھے ہوں ۔ یہی اختلافات پارٹی کو آگے نہیں بڑھنے دے رہے ۔ (ن) لیگ کی مخالفت کی بجائے کارکن آپس کے ہی جھگڑوں میں الجھے ہوئے ہیں اس لئے (ن) لیگ کو کوئی فکر نہیں جب تک کارکن متحد نہیں ہوں گے ہمیں کامیابی نصیب نہیں ہو سکتی اور جیسے پارٹی کے حالات ہیں ایسے ہم الیکشن نہیں لڑ سکتے ۔ عمران خان نے کہا کہ اگر ایسے کرنا ہے تو (ن) لیگ کو ویسے ہی کہہ دو لاہورآپ کا ہے ۔ لاہور کے اندر ایک پی ٹی آئی کی بجائے پانچ پی ٹی آئی بنی ہوئی ہیں ایسے میں (ن) لیگ کو ہمیں شکست دینے کی ضرورت ہی کیا ہے کیونکہ ہم خود ہی ایک دوسرے کے خلاف لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ جو بھی پارٹی کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرے گا اسے ایک دفعہ وارننگ دے کر پارٹی سے فارغ کر دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی وجہ سے کراچی میں ہمارے کارکنوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ بھارت کی شاہراہوں پر ”را“ نے الطاف حسین کی تصاویر لگوائیں ۔ الطاف حسین کے خلاف سب کچھ قوم کے سامنے آ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کس قسم کی سیاست کر رہے ہیں سب جانتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…