بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کی تاجکستان کو بڑی پیشکش

datetime 9  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوشنبے(نیوزڈیسک)پاکستان کی تاجکستان کو بڑی پیشکش،پاکستانی بندرگاہیں استعمال کرنے کی دعوت دیدی، پاکستان اور تاجکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کےلئے ایک دوسرے سے تعاون پر اتفاق اور توانائی و انفراسٹرکچر پر مشترکہ کمیشن کا اجلاس سال میں دو بار منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ تعاون کو وسعت دینا چاہتا ہے ، وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ قریبی تعلقات ہماری ترجیح ہیں ، تاجکستان خطے میں گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے ، پاکستانی بندر گاہیں علاقائی تجارت کو فروغ دے سکتی ہیں ، تاجکستان کے ساتھ معیشت ، تجارت ، سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں ۔ تاجکستان کے صدر امام علی رحمن نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مذہبی اور ثقافتی رشتے سے جڑے ہیں ، پاکستان تاجکستان کو تسلیم کرنے والے پہلے ملکوں میں سے ایک ہے ۔ 1990ءسے اب تک دونوں ملکوں میں 40 معاہدے ہوچکے ہیں ۔ تاجکستان گوادر اور کراچی کی بندر گاہوں تک رسائی حاصل کرسکتا ہے ۔ منگل کو دوشنبے میں تاجکستان اور پاکستان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ، مذاکرات میں مشترکہ وزارتی کمیشن کے موثر کردار اور فضائی روابط بحال کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاکستان کی طرف سے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس اکتوبر میں بلانے کی تجویز بھی دی گئی ۔ مذاکرات میں توانائی اور انفراسٹرکچر پر مشترکہ کمیشن کو مزید موثر بنانے ، ٹرانزٹ اور ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں باہمی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی ۔ پاکستان کی طرف سے شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت کےلئے حمایت پر شکریہ ادا کیا گیا ۔ مذاکرات میں سلامتی کونسل نے اصلاحات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سلامتی کونسل میں اصلاحات کےلئے ایک دوسرے تعاون پر اتفاق کیا گیا ۔ مذاکرات کے بعد وزیراعظم نواز شریف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمن نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ میرا دورہ اعلیٰ سطحی باہمی رابطوں کی پالیسی کا تسلسل ہے ، دورہ دونوں ملکوں کے قریبی دوستانہ تعلقات کا عکاس ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ تعاون کو وسعت دینا چاہتا ہے ، وسعت ایشیائی ریاستوں کے ساتھ قریبی تعلقات ہماری ترجیح ہیں ۔ وسط ایشیاءمیں تاجکستان ہمارا سب سے قریبی ہمسائیہ ہے ۔ تاجکستان جنوب اور وسط ایشیاءکے سنگھم پر واقع ہے ، تاجکستان خطے میں گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے ۔ پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں کو ملانے کا سب سے قریبی راستہ ہے ۔ پاکستسانی بندر گاہیں علاقائی تجارت کو فروغ دے سکتی ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ تاجکستان کے ساتھ تعاون کے تمام پہلوﺅں پر بات ہوئی ، دونوں ملکوں میں خطے اور عالمی امور پر بھی بات چیت ہوئی ۔ دونوں ملکوں میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں ۔ معیشت تجارت ، سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھنا چاہیے ۔ دفاع ، توانائی اور سلامتی کے شعبے میں بھی تعاون کے مواقع ہیں ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تاجکستان کے صدر امام علی رحمن نے کہا کہ بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کی شرکت اہمیت کی حامل ہے ۔ تاجکستان کی آزادی کے بعد تعلقات کےلئے باب کا آغاز ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مذہبی اور ثقافتی رشتے سے جڑے ہوئے ہیں ، وزیراعظم کا گزشتہ سال کا دورہ تعلقات میں نیا باب ثابت ہوا ۔ تاجک صدر نے کہا کہ پاکستان تاجکستان کو تسلیم کرنیوالے پہلے ملکوں میں شامل ہے ۔ 1990 ءسے اب تک دونوں ملکوں میں 40 معاہدے ہوچکے ہیں ۔ تاجکستان گوادر اور کراچی کی بندر گاہیوں تک رسائی حاصل کرسکتا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…