جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

سانحہ صفورا میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، رقت آمیز مناظر

datetime 14  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سانحہ صفورا گوٹھ میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ الاظہر گارڈن میں ادا کر دی گئی ، جاں بحق افراد کی تدفین سخی حسن میں واقع آغا خان کمیونٹی کے قبرستان النور میں کی جائے گی۔ عزیز واقارب ، دوستوں اور اسماعیلی کمیونٹی کے ہزاروں افراد نے آہوں اور سسکیوں میں سانحہ صفورا میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کی ، اس موقع پر کئی رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔ نماز جنازہ میں وزیر مملکت عبدالحکیم بلوچ ، مسلم لیگ نواز کے سینیٹر سلیم ضیا ، تحریک انصاف کے علی زیدی ، مسلم لیگ ق کے حلیم عادل شیخ بھی شریک ہوئے۔ نماز جنازہ کی ادائیگی سے پہلے آغا خان ہسپتال سے 32 جبکہ ایدھی سرد خانے سے 12 میتوں کو الاظہر گارڈن لایا گیا۔ اس موقع پر الاظہر گارڈن سے لے کر یونیورسٹی روڈ تک پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کے علاوہ پولیس کے 200 ، ریپڈ ریسپانس فورس کے 100 جوان اور اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ بھی تعینات رہے۔ تمام جاں بحق افراد کی تدفین سخی حسن میں واقع آغا خان کمیونٹی کے قبرستان النور میں کی جائے گی۔ اس سے قبل 17سالہ نوجوان سنی سلطان کو سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…