بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

جنرل کیانی، جنرل پاشا کو ایبٹ آباد آپریشن کا پہلے سے علم تھا، امریکی میڈیا کادعویٰ

datetime 11  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی صحافی نے ایک بار پھر پاکستانی حکام کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ کرتے ہوئے بغیر ثبوت سنگین الزامات لگا دئیے ، سیمور ہرش نے دعویٰ کیا ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن سے متعلق جنرل کیانی اور جنرل پاشا کو پہلے سے علم تھا ، اسامہ 2006ء سے گرفتار تھا۔ سابق پاکستانی انٹیلی جنس اہلکار نے رقم کے لالچ میں امریکا کو اسامہ بن لادن کے ٹھکانے سے آگاہ کیا۔ سیمور ہرش نے اپنی رپورٹ میں الزام لگایا ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن سے متعلق جنرل کیانی اور جنرل پاشا کو پہلے سے علم تھا۔ جنرل کیانی نے یقینی بنایا کہ فوجی دفاعی نظام حرکت میں نہ آئے ، جنرل کیانی نے ڈائریکٹرز آف ائیر ڈیفنس کمانڈ سمیت فوجی چین آف کمانڈ کو بریف کیا۔ امریکی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ بن لادن شدید بیمار تھے اور ڈاکٹر عامر عزیز ان کا علاج کرتے رہے۔ جنرل کیانی کی ہدایت عامر عزیز نے اسامہ کا ڈی این اے سیمپل لیا۔ امریکی صحافی نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ امریکا نے ایک بار پھر پاکستانی عسکری حکام کو بھی دھوکا دیا۔ جنرل کیانی اور جنرل پاشا کو یقین دلایا گیا تھا

مزید پڑھیے:……خفیہ ہاتھ کی تحریریں

کہ راز کبھی فاش نہیں ہوگا۔ امریکی صدر نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت 7 روز تک خفیہ رکھنے کا وعدہ کیا تھا اور اعلان کرنا تھا کہ اسامہ افغان علاقے میں ڈرون حملے میں مارا گیا لیکن امریکا نے اپنے وعدے کا پاس نہیں کیا اور امریکی صدر نے اگلے ہی روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد آپریشن میں ہلاکت کا اعلان کر دیا۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…