اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

لکھوی کی رہائی غلطی ہے، پاکستان کو تشویش سے ا گاہ کر دیا، امر یک

datetime 10  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارت میں امریکی سفیر رچرڈ ورما نے ممبئی حملوں کے مبینہ منصوبہ ساز ذکی الرحمن لکھوی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کو پاکستان کی جانب سے ایک غلطی قرار دیا ہے۔ایک انٹرویو میں امریکی سفیرکاکہنا تھاکہ لکھوی کی رہائی ایک غلطی ہے اورہم نے اس معاملے پراپنی تشویش سے اگاہ کردیاہے۔ انھوں نے کہاکہ ہم نے معاملہ پاکستانی حکومت کے سامنے اٹھایاہے اورہم چاہتے ہیں کہ ممبئی حملوں کے مجرموں کوانصاف کے کٹہرے میں لایاجائے۔ بھارت میں امریکی سفیرکاکہنا تھاکہ پاکستان بھی دہشت گردی کا سامناکررہاہے اور یہ ہم سب کیلیے ایک چیلنج ہے۔پاکستان کوامریکی امدادجمہوری نظام کے استحکام اور اصلاحات کیلیے دی جاتی ہے تاہم انھوں نے کہا کہ پاکستان اورامریکا کے درمیان پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر اختلافات بھی ہیں اور ہم پاکستان کو اس بارے میں اگاہ کرتے رہیں گے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…