اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

سانحہ نلتر ، شہید پائلٹس کی نماز جنازہ ادا ، ملک میں ایک روزہ سوگ کا اعلان

datetime 9  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) سانحہ نلتر پر یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔ قومی پرچم سرنگوں کر دیا گیا ، المناک حادثے میں شہید پائلٹ میجر التمش ، میجر فیصل اور ٹیکنیشن کی نماز جنازہ ادا ، میتیں اسلام آباد پہنچ گئیں۔ 3 پاکستانی وزرا سفیروں کی میتوں کے ساتھ ان کے ملک جائیں گے ، سانحہ نلتر پر یوم سوگ اور قومی پرچم سرنگوں ہے ، المناک حادثے میں شہید پائلٹ میجر التمش ، میجر فیصل اور ٹیکنیشن کی نماز جنازہ گلگت ہیلی پیڈ پر ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ میں اعلی فوجی حکام اور گلگت بلتستان کی انتظامیہ کے سرکردہ افراد نے شرکت کی ، حادثے میں جاں بحق ہونے والے چار غیر ملکیوں سمیت سات افراد کی میتیں 3 ایم آئی سیونٹین ہیلی کاپٹروں میں اسلام آباد پہنچا دی گئیں جہاں سے ان کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کر دی جائیں گی۔ 3 وزرا سفیروں کی میتوں کے ساتھ ان کے ملک جائیں گے۔ احسن اقبال میتوں کے ساتھ ملائیشیا اور انڈونیشیا جبکہ خرم دستگیر فلپائن کے سفیر کی میت کے ساتھ جائیں گے۔ عبدالقادر بلوچ میت کے ساتھ ناروے جائیں گے۔ گزشتہ روز پاک فوج کا ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 گلگت کے قریب نلتر میں انجن میں خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔ ہیلی کاپٹر میں گیارہ غیرملکی اور چھ پاکستانی سوار تھے جو چیئر لفٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔ حادثے میں ناروے اور فلپائن کے سفیر ہلاک ، جبکہ انڈونیشیا ، پولینڈ اور ہالینڈ کے سفیر زخمی ہوئے ، انڈونیشیا اور ملائیشیا کے سفیروں کی بیگمات جاں بحق ہوگئیں ، ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹ میجر التمش ، میجر فیصل اور چیف ٹیکنیشن ذاکر شہید ہوگئے۔ دونوں پائلٹس کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے افسوسناک واقعے پر ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…