بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

ہیلی کاپٹر حادثہ، بلیک باکس مل گیا،وجوہات سامنے آگئیں

datetime 8  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر انجن کی خرابی کے باعث تباہ ہوا اور حادثہ تکنیکی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کا بلیکس باکس مل چکا ہے ۔واقعہ میں کسی قسم کی دہشت گردی نہیں ہوئی۔ متاثرہ ہیلی کاپٹر میں سوار بارہ افراد کو بچالیا گیا ہے۔ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جس کی مکمل رپورٹ سامنے لائیں گے ۔ مرنے والوں کی یاد میں اگلے ہفتے تقریب منعقد کی جائے گی ، (آج) ہفتہ کو ملک اور بیرون ملک سفارت خانون پر پاکستان کا پرچم سرنگوں رہے گا جمعہ کو سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے عسکری حکام سمیت ناروے اور فلپائن کے سفارتی عملے کے ہمراہ واقعہ سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ سفارت کاروں کا دورہ معمول کے مطابق تھا ایسے دوروں کا مقصد انہیں پاکستان سے روشناس کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر انجن کی خرابی کے باعث تباہ ہوا اور حادثہ تکنیکی وجہ سے پیش آیا جب کہ ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل چکا ہے اور واقعے میں کسی قسم کی دہشت گردی نہیں ہوئی ہے۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ نلتر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات تھے، 30 ملکوں کے سفیر علاقے میں چیئرلفٹ کی افتتاحی تقریب کےلئے گئے، متاثرہ ہیلی کاپٹر میں سوار 12 افراد کو بچالیا گیا جن میں سے پولینڈ کے سفیر اور ان کی اہلیہ کو معمولی زخم آئے ہیں۔ اعزاز چوہدری نے کہاکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جس کی مکمل رپورٹ سامنے لائیں گے جب کہ مرنے والوں کی یاد میں اگلے ہفتے تقریب منعقد کی جائے گی۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پوری قوم، سیاسی و عسکری قیادت غم زدہ ہے، (آج) ہفتہ کو ملک اور بیرون ملک سفارت خانون پر پاکستان کا پرچم سرنگوں رہے گا ۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں ان کے متعلقہ ملک بھجوانے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ مجموعی طور پر چار ہیلی کاپٹر تھے جن میں سے ایک کو حادثہ پیش آیا اعزاز چوہدری نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات کیلئے بریگیڈیئر کی سربراہی میں بورڈ تشکیل دےدیا گیا ہے۔ امدادی آپریشن حادثے کے فوراً بعد ہی شروع کردیا گیا تھا۔سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ موسم کی صورت حال بہترہوتے ہی زخمیوں کو اسلام آباد منتقل کردیا جائے گا، اسلام آباد کے اسپتالوں شفا اور پمز میں انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انڈونیشیا کے سفیر کی حالت تشویشناک ہے اور ان کے جسم کا 75 فیصد حصہ جل چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ناروے اور فلپائن کے سفیروں نے پاکستان کے ساتھ ان ممالک کے تعلقات مضبوط بنانے میں کردار ادا کیا۔ انہوں نے تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے دعویٰ کو بوگس قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ حادثہ تھامیڈیا رپورٹ کے مطابق اس سے قبل سیکرٹری خارجہ نے کہا تھا کہ تحقیقات میں دہشتگردی کے پہلو کا بھی جائزہ لیا جائیگا جب ان سے پوچھا گیا کہ کہیں اس سے پاکستان کا سافٹ امیج متاثر تو نہیں ہوا تو سیکرٹری خارجہ نے اس امکان کو رد کیا اور کہا کہ حادثہ تو کہیں بھی ہو سکتا ہے اس میں ہماری نیت صاف تھی۔سیکرٹری خارجہ کے مطابق خراب موسم کے باعث نلتر میں موجود دیگر سفیروں کو اسلام آباد منتقل نہیں کیا جا سکا۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…