پیر‬‮ ، 16 فروری‬‮ 2026 

ہٹ اینڈرن کیس، عدالت نے سلمان خان کوپانچ سال قید کی سزا سنادی

datetime 6  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ممبئی کی سیشن عدالت نے ہٹ اینڈ رن کیس میں بالی ووڈ اداکارسلمان خان کو مرکزی مجرم قرار دیتے ہوئے 5 سال قید کی سزا اور25 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے ممبئی جیل بھیجنے کا حکم دیدیا ،سلمان خان فیصلہ سنتے ہی عدالت میں روپڑے،بھائی اوروالدہ بے ہوش ہوگئیں ۔سلمان خان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی عدالت میں ہٹ اینڈ رن کیس کی سماعت ہوئی ، بھارتی اداکار سلمان خان اپنے دوستوں اور لواحقین کے ہمراہ عدالت پہنچے ،عدالت نے ہٹ اینڈ رن کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اداکار سلمان خان ہٹ اینڈ رن کیس میں تمام تر الزامات ثابت ہوگئے ہیں اور اداکار مرکزی مجرم ٹھہرے ہیں ،عدالت نے اپنے فیصلہ میں کہا ہے کہ سلمان خان پر عائد تمام تر الزامات ثابت ہوگئے ہیں،اداکار سلمان خان 2002رات کے وقت نشے کی حالت میں گاڑی چلارہے تھے اور فٹ پاتھ پرسوئے ہوئے مزدوروں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ4 زخمی ہوگئے، عدالت نے اپنے فیصلہ میں کہا ہے کہ سلمان خان نے عدالت سے غلط بیانی کی کہ گاڑی ان کا ڈرائیور چلا رہے تھے ،حالانکہ سلمان خان گاڑی خود ڈرائیو کررہے تھے ،عدالت نے فیصلہ میں مزید کہا کہ حادثے کے وقت سلمان خان نشے کی حالت میں دھت تھا اور ان کے پاس کوئی ڈرائیونگ لائسنس نہیںتھا اور سلمان خان زخمیوں کی مدد کی بجائے جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔عدالتی فیصلہ سننے کے بعد اداکار سلمان خان روپڑے اور رومال کے ساتھ اپنے آنسو صاف کرتے رہے جبکہ احاطہ عدالت میں اداکار سلمان خان کا بھائی بے ہوش ہوگیا جبکہ ان کی والدہ کو گھر پر بیٹے کے قید کی خبر ملی تو وہ بھی بے ہوش ہوگئیں۔عدالتی فیصلے کے بعد بھارتی پولیس نے اداکار سلمان خان احاطہ عدالت سے گرفتار کر کے ممبئی کی آرتھر جیل منتقل کر دیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فوری طور پر کوئی ضمانت نہیں ہو سکے گی تاہم اداکار سلمان خان کو 2 ماہ کے اندر اندر فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔اداکار سلمان خان عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے جرم کو ماننے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ نشے کی حالت میں گاڑی نہیں چلا رہے تھے ،دوسری جانب اداکار سلمان خان نے رواں سال 4 فلموں کو سائن کر رکھا تھا جبکہ فلمی پروڈیوسر ز نے 2 ارب روپے کی سرمایہ کاری بھی کررکھی تھی جن کا ڈوبنے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھئے:آدھی رات میں کھانے سے چھاتی کے کینسر کا خطرہ

 



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…