ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہٹ اینڈ رن کیس، سلمان خان کےخلاف تمام الزامات ثابت ، مجرم قرار

datetime 6  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی عدالت نے ہٹ اینڈ رن کیس میں بالی ووڈ اداکارسلمان خان کو مرکزی مجرم قرار دیدیا ہے،سلمان خان فیصلہ سننے کے بعد عدالت میں روپڑے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی عدالت میں ہٹ اینڈ رن کیس کی سماعت ہوئی ، بھارتی اداکار سلمان خان اپنے دوستوں اور لواحقین کے ہمراہ عدالت پہنچے ،عدالت نے ہٹ اینڈ رن کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اداکار سلمان خان کو مجرم قرار دے دیا ہے،عدالت نے اپنے فیصلہ میں کہا ہے کہ سلمان خان پر عائد تمام تر الزامات ثابت ہوگئے ہیں،اداکار سلمان خان 2002رات کے وقت نشے کی حالت میں گاڑی چلارہے تھے اور فٹ پاتھ پرسوئے ہوئے مزدوروں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ4 زخمی ہوگئے، عدالت نے اپنے فیصلہ میں کہا ہے کہ سلمان خان نے عدالت سے غلط بیانی کی کہ گاڑی ان کا ڈرائیور چلا رہے تھے ،حالانکہ سلمان خان گاڑی خود ڈرائیو کررہے تھے ،عدالت نے فیصلہ میں مزید کہا کہ حادثے کے وقت سلمان خان نشے کی حالت میں دھت تھا اور ان کے پاس کوئی ڈرائیونگ لائسنس نہیںتھا اور سلمان خان زخمیوں کی مدد کی بجائے جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔عدالتی فیصلہ سننے کے بعد اداکار سلمان خان روپڑے اور رومال کے ساتھ اپنے آنسو صاف کرتے رہے ۔بھارتی قانون ماہرین کے مطابق اداکار سلمان خان کو ہٹ اینڈ رن کیس میں کم از کم4 سال اور زیادہ سے زیادہ 10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے ۔دوسری جانب اداکار سلمان خان نے رواں سال 4 فلموں کو سائن کر رکھا تھا جبکہ فلمی پروڈیوسر ز نے 2 ارب روپے کی سرمایہ کاری بھی کررکھی تھی جن کا ڈوبنے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھئے:آئی فون ایپ میں خرابی سے امریکن ایئر لائن کانظام جام

پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر کی تصاویر

a

b

c

d

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…