راولپنڈی (نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہری علاقوں میں دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے حمایتوں کےخلاف ایکشن لیا جائے جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے واضح کیا ہے کہ دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کےخلاف کارروائیوں میں تیزی بالکل غیر سیاسی ہے ۔ آپریشن ضرب عضب میں پوری قوم کی حمایت حاصل ہے ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کر نے والے اداروں اور بہادر فوجیوں کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی۔ دہشتگردی سے پاک پاکستان قومی عزم ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کو کور کمانڈرزکے اجلاس میں پیشہ وارانہ امور پر گفتگو کی گئی شرکاءکو تفصیل کے ساتھ اندرونی اور بیرونی سکیورٹی حالات پربریفنگ دی گئی اور کور کمانڈرز کو شمالی وزیرستان میں ضرب عضب آپریشن کی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاکہ پوری قوم کی ضرب عضب آپریشن کو حمایت حاصل ہے آپریشن کے دور ان دہشتگردوں کو شدید نقصان پہنچایاگیا قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کے دو ر دراز علاقوں میں باقی مراکز کو احتیاط نشانہ بنانے پر زور دیتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے تمام متعلقہ اداروں کی ہدایت کی کہ وہ جرائم پیشہ , دہشتگردوں اور شہر ی علاقوں میں دہشتگردوں کے حمایتیوں کے خلاف ایکشن لیا جائے تاکہ ملک میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔کانفرنس میں پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کا بھی سخت نوٹس لیا گیا آرمی چیف نے کہاکہ دہشتگردی سے پاک پاکستان قومی عزم ہے دہشتگردوں اور انتہاپسندوں نے بچوں سمیت ہزاروں پاکستانیوں کی جان لی ہے قانون نافذ کر نے والے اداروں اور ہمارے بہادر فوجیوں نے گمراہ اور سخت گیر جرائم پیشہ افراد کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں اور ان قربانیوں کا مقصد پاکستان کو ایک پر امن ملک بنانا ہے تاکہ آئندہ نسل کو ایک پر امن پاکستان ملے۔آرمی چیف نے کہاکہ یہ قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی ہم جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے انہوںنے کہاکہ ملک عوام اور فوج کے وقار کا ہر حالت میں دفاع کیا جائیگا انہوںنے کہاکہ دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں تیزی بالکل غیر سیاسی ہے اور ان کارروائیوں میں کسی کا لحاظ نہیں کیا جائےگا ان کارروائیوں کا صرف ایک مقصد ہے کہ پاکستان کو محفوظ بنانا ہے۔
دہشتگردی ”را “کے ملوث ہونے کا سخت نوٹس،متعلقہ اداروں کو کارروائی کا حکم
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم



















































