اسلام آباد (نیوز ڈیسک) احتساب عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 13 مئی کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین اصف زرداری کے خلاف غیر قانونی طور پر اثاثے بنانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ سابق صدر اسلام آباد میں ہی موجود ہیں اور ان کے لئے عدالت آنا بھی کوئی مسئلہ نہیں تھا لیکن اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی جس کے باعث وہ آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی حاضری سے ایک روز کے لئے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 13 مئی تک ملتوی کردی۔واضح ر ہے کہ آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس 2001 میں قائم کیا گیا تھا، اثاثہ جات ریفرنس میں آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد اور 18 گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ کئے جا چکے ہیں۔
اثاثہ جات ریفرنس میں آصف زرداری کو 13 مئی کو پیش ہونے کا حکم
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم



















































