کراچی ( نیوزڈیسک ) کراچی میں رینجرز نے جرائم میں ملوث اہم شخصیات کی فہرست تیار کر لی ہے۔ جن کے خلاف آئندہ چند ہفتوں میں فیصلہ کن اور سخت ترین آپریشن شروع کر دیا جاے گا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل اور وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی سے جرائم پیشہ عناصر کے مکمل خاتمے کی ہدایت کی ہے اور سکیورٹی فورسزکو اس سلسلے میں کوئی دباو قبول نہ کرنے کو کہا ہے۔ دوسری طرف ایک اور انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 مئی سے کراچی آپریشن کا سخت ترین مرحلہ شروع ہو رہا ہے۔ اس مرحلے میں صوبائی وزراءودیگر سرکردہ سیاست دانوں ، بیورو کریٹس اور میڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی آپریشن میں بڑی کامیابی مل رہی ہے۔ حالیہ گرفتاریوںکے بعدتفتیش کے نتیجے میں دو موجودہ اور ایک سابق صوبائی وزیر کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں۔ لینڈ مافیا کے حوالے سے چند بیورو کریٹس کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔ چند معروف صحافیوں کے نام بھی پردہ نشینوں میں نہیں رہیں گے۔ کراچی سے کشتی کے ذریعے عرب ملک بھیجے جانے والے جو اربوں روپے پکڑے گئے ہیں ان کے حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں اور کیس دوبارہ کھل گیا تو طوفان آئے گا۔ چند بڑی شخصیات منظر عام پر آجائیں گی
کراچی سے عرب ملک بھیجے جانے والے اربوں روپے پکڑے گئے،اہم شخصیات کی فہرست تیار،فیصلہ کن آپریشن کافیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
پنجاب میں عیدالاضحیٰ تعطیلات کا اعلان، سرکاری دفاتر بند رہیں گے
-
8سالہ پاکستانی نژاد بچے نے ناسا کی غلطی پکڑلی، ایجنسی کا نشاندہی پر شکریہ
-
بجلی کے بل پر کیو آر کوڈ کی آڑ میں صارفین کی معلومات چوری ہونے کا خدشہ،پاورڈویژن نے ایڈوائزری جاری...
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
محمد عامر کی شاہین آفریدی کے بارے میں تین سال قبل کی گئی بات سچ ثابت ہوگئی



















































