لندن(نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ میری گزشتہ رات کی تقریر کوسیاق وسباق سے ہٹ کر پڑھا گیا ہے ، میں نے ”را“ سے مدد کی بات صرف اورصرف طنزیہ طورپر کہی تھی تاہم اگرمیرے ان جملوں سے قومی سلامتی کے اداروں اور محب وطن افراد کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں ان سب سے خلوص دل کے ساتھ معافی کا طلبگار ہوں۔ پاکستان ہمارا وطن تھا ، ہمارا وطن ہے اور ہمارا وطن رہے گا۔میں یہ بھی واضح کردوں کہ مہاجروں کی پاکستان کے سوا کسی اور سے کوئی وابستگی نہیں، ہمارا جینا مرنا پاکستان سے وابستہ ہے۔اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ میرا مقصد کسی محترم ادارے یا حکومت کی توہین کرنا ہرگز نہ تھا لیکن میری تقریر کو پوری طرح نہیں سمجھا گیا اور اس کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پڑھا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے بزرگوںنے قیام پاکستان کیلئے 20 ، لاکھ جانوں کا نذرانہ پیش کیا اورہم بانیان پاکستان کی اولادیں ہیں۔ مہاجروں کی مشکلات ، دشواریاں ، پریشانیاں اوران کے ساتھ روا رکھی جانے والی ناانصافیاں اپنی جگہ لیکن ہم اپنے وطن پاکستان کے کل بھی وفادار تھے اور آج بھی وفادار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف لڑی جانے والی جنگ ”ضرب عضب “ کی حمایت میں سب سے بڑی ریلی ایم کیوایم نے نکالی تھی اور میں نے لاکھوں عوام کے ساتھ کھڑے ہوکر پاک فوج کو سیلوٹ پیش کیا،میں پاک فوج کاکل بھی احترام کرتا تھا اورآج بھی احترام کرتا ہوں۔ الطاف حسین نے کہاکہ باربار ٹیلی ویڑن پر گرفتارشدگان کو لاکر ان کا تعلق ”را“ سے جوڑ کر اس کا الزام ایم کیوایم پر لگایاجائے گا تو باربار ملک دشمنی کے الزامات سن کر ایک انسان کا دکھی اوررنجیدہ ہونا فطری عمل ہے۔ الطاف حسین نے کہاکہ ذرائع ابلاغ پر میرے اس جملے پر بہت زیادہ اعتراض کیا جارہا ہے کہ میں نے ”را“ سے مدد مانگی تو میں واضح کردوں کہ میںنے یہ جملہ باربار”را“ کے ایجنٹ ہونے کے جھوٹے الزامات پر صرف اورصرف طنزیہ طورپر ادا کیا تھااوراس جملے کا مقصد قطعاً ”را“ سے مدد مانگنا نہیں تھا۔ میری اس بات کی تصدیق میری تقریر کو دوبارہ دیکھ یا سن کر کی جاسکتی ہے۔ تاہم پھر بھی میرے اس جملے سے کسی ادارے یا محب وطن عوام کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں اس پر خلوص دل کے ساتھ معافی کا طلبگار ہوں۔ انہوںنے کہاکہ میں نے اپنے خطاب میں واضح طورپر کہاتھا کہ پاکستان ہمارا وطن تھا ، ہمارا وطن ہے اور ہمارا وطن رہے گا۔ اب ہم سے کوئی اور ہجرت نہیں ہوگی۔میں یہ بھی واضح کردوں کہ مہاجروں کی پاکستان کے سوا کسی اور سے کوئی وابستگی نہیں، ہمارا جینا مرنا پاکستان سے وابستہ ہے۔ الطاف حسین نے کہاکہ میں یہ بھی اپیل کروں گا کہ خدار!! ا مہاجروں کی حب الوطنی پر شک کرنے اور ان کے بارے میںتذلیل وتحقیر آمیز جملوں کے استعمال سے گریز کیاجائے اور ان کی وفاداری پر شک کرنے کاعمل بھی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ترک کردیا جائے۔خداراچارکروڑمحب وطن مہاجروں کی تحقیرنہ کی جائے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو پاکستان کی خلوص دل کے ساتھ خدمت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔(آمین)۔ انہوںنے میڈیاسے بھی اپیل کی کہ وہ میرے اس وضاحتی بیان کو مکمل طورپر نشراورشائع کیاجائے۔
پاک فوج کا پیغام ”بھائی “تک پہنچ گیا،”بھائی“نے بھی جواب دیدیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم



















































