اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

وزارت داخلہ کا صولت مرزا کی پھانسی موخررکھنے کا فیصلہ

datetime 1  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزارتِ داخلہ نے پھانسی کے سزا یافتہ مجرم صولت مرزا کی پھانسی موخر کرنے کا فیصلہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مچھ جیل حکام نے صولت مرزا کی پھانسی کی سزا پرعملدرآمد کے لئے وزارتِ داخلہ سے بلیک وارنٹ جاری کرنے کے لئے درخواست کی تھی۔وزارتِ داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ صولت مرزا کی پھانسی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کا فیصلہ آنے تک موخر کی جائے۔وزارتِ داخلہ نے پھانسی کی سزا موخر کرنے کے لئے سمری تیار کرلی ہے جوکہ وزیراعظم کو ارسال کی جائے گی جہاں سے اسے صدِر پاکستان کو باضابطہ منظوری کے لئے بھیجا جائے گا۔واضح رہے کہ صولت مرزا کو 21 مارچ 2015 کو پھانسی کی سزا دی جانی تھی لیکن ایک متنازعہ ویڈیو کے لیک ہونے کے بعد حکومت نے اس کی سزا موخر کی تھی جسے تاحال موخر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صولت مرزا کو کے ای ایس سی ( موجودہ کے ای)کے مینیجنگ ڈائریکٹرشاہد حامد کے قتل کے جرم میں سزائے موت دی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…