جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

کابینہ میں تبدیلیاں سعودی عرب کا اندرونی معاملہ ہے،پاکستان

datetime 30  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان نے کہا ہے کہ سعودی کابینہ میں حالیہ تبدیلیاں سعودی عرب کا اندرونی معاملہ ہے،نیپالی متاثرین کو بھیجی گئی خوراک پر بھارتی میڈیا کا واویلا افسوس ناک ہے ،المناک حادثے کے باوجو بھارتی میڈیا سازشوں سے باز نہیں آیا،جموں و کشمیر کا علاقہ متنازع ہے،بھارت مقبوضہ علاقہ میں معصوم شہریوں پر تشدد کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے ،یمن کی صورت حال پر خطے کے تمام ممالک سے رابطے میں ہیں اس حوالے سے جلد ہی او آئی سی کا اجلاس بلایا جائیگا،نیپال میں زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے 80 ڈاکٹر،80 سرچ ممبرز اور ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کامیاب آپریشن کررہا ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا،جمعرات کے ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے صحافیوں کو ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی کابینہ میں حالیہ تبدیلیاں سعودی حکومت کا اندرونی معاملہ ہے، پاکستان دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان یمن کی صورت حال پر خطے کے تمام ممالک سے رابطے کررہا ہے اور اس حوالے سے او آئی سی کا اجلاس جلد ہو گا،تسنیم اسلم نے کہا کہ نیپال میں زلزلہ کے بعد امدادی سامان پہنچانے والا پاکستان پہلا ملک ہے،امدادی سامان میں ادویات ،خوراک اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاءبھیجی گئی ہیں جبکہ اس امدادی سامان میں بڑا گوشت شامل نہیںہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نیپالی حکومت نے خوراک اور امدادی اشیاءبھیجنے پر شکریہ ادا کیا اورپاکستانی مدد کو سراہا ہے،نیپال میں پاکستانی امدادی اشیاءاور خوراک پر بھارتی میڈیا کا واویلا افسوسنا ک ہے ،خطے میں ایک بڑا لمناک حادثہ ہوا ہے لیکن بھارتی میڈیا سازشوں سے باز نہیں آیا ہے،انہوں نے کہا کہ نیپال میں پاکستانی امدادی اداروں نے کام جاری رکھا ہوا ہے،پاکستان نے 2 سی ون تھرٹی طیارے ، 80 ڈاکٹر،80 سرچ ممبرز اور ریسکیو ٹیمیں بھیجی ہیںجو متاثرین کی بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں،انہوں نے کہا کہ نیپال میں زلزلے کے بعد پہلا بچہ پاکستان کیمپ میں پیدا ہوا ہے ،انہوں نے کہا کہ نیپال میں تباہ کن زلزلے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے نیپالی ہم منصب کو فون کیا اور پھر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی فون کر کے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دو اپریل کشتی حادثے میں 10پاکستانی اور5 یمنی باشندے محفوظ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے، بھارتی فوج کی جانب مسلم آبادی پر معصوم شہریوں پر تشدد افسوس ناک ہے، بھارت کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلا ف ورزی ہے ،تسنیم اسلم نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک کو امن وا ستحکام اور ترقی کی ضرورت ہے،افغانستان میں امن وا ستحکام خطے کے مفاد میں ہے،پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کامیاب آپریشن کررہا ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…