پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

سیالکوٹ میں ن لیگ اورتحریک انصاف کی لڑائی کے بعدفوج طلب ،کنڑول سنبھال لیا

datetime 25  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)کنٹومنٹ بورڈ کے انتخابات میں سیالکوٹ میں پاکستان مسلم لیگ(ن )اورتحریک انصاف میں کارکنوں آمنے سامنے سیالکوٹ میں مسلم لیگ(ن) اورتحریک انصاف کے کارکنوں میں لڑائی کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے ہیں جن کوقابوکرنے میں پولیس ناکام ہوگئی جس پرانتظامیہ میں فوج کوطلب کرلیاہے اورفوج اب علاقے کاکنڑول سنبھال لیاہےآگئے اورایک دوسرے کی قیادت پرنعرے بازی جماعتی بنیادوں پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کل 1151 امیداور مدمقابل ہیں اور ووٹنگ کے عمل کے لیے 199 حلقوں میں 1225 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 130 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر کے 18 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ان انتخابات میں کل 18 سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔ سیاسی جماعتوں سے وابستگی رکھنے والے امیدواروں کی تعداد 541 ہے جبکہ 610 آزاد امیدوار ہیں۔پی ٹی آئی 137 امیدواروں کے ساتھ سرِفہرست ہے جبکہ حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے 128، پاکستان پیپلز پارٹی کے 89، جماعتِ اسلامی کے 74، ایم کیو ایم کے 27، اے این پی کے 13 امیدوار میدان میں ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں اپنے مرکزی دفتر میں ایک خصوصی سیل بھی قائم کیا ہے جو پولنگ سے متعلق شکایات اور ابتدائی نتائج کو دیکھے گا۔خیال رہے کہ ملک بھر میں کل 43 کنٹونمنٹ بورڈز ہیں تاہم بلوچستان کی ا±ڑماڑا کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود کے تعین کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا ہے اس لیے وہاں پر بلدیاتی انتخابات نہیں ہور ہے۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…