منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

دین اسلام میں جبر کی بجائے صبر اور درگزر کا درس دیا گیا :امام کعبہ

datetime 24  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کا کہنا ہے کہ دین اسلام میں ایک دوسرے سے حسد کی اجازت نہیں ، اسلام رحمت اور درگزر کرنے کا دین ہے جو ہمیں صبر کی تلقین کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام میں کوئی زبردستی نہیں ، امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے لاہور بحریہ ٹاو¿ن کی گرینڈ مسجد میں نماز جمعہ پڑھائی جس میں نے ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ نماز کے بعد امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے دعا کرائی۔ اس سے پہلے نماز جمعہ کے لیے اذان دی گئی۔ امام کعبہ شیخ خالد الغامدی منبر پر رونق افروز ہوئے اور خطبہ جمعہ دیا۔ انہوں نے اپنے خطبہ میں کہا اسلام میں مذہبی تعصب اور منافرت کی کوئی گنجائش نہیں ہے ، تشدد اور دہشت گردی کی ممانعت ہے ، بعض لوگ تشدد کے ذریعے اسلام کا تشخص مسخ کر رہے ہیں اور دشمن اسلام کو تشدد اور نفرت کے مذہب کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دین اسلام میں کسی قسم کی زبردستی نہیں ہے ، اسلام نے اقلتیوں کو بہترین حقوق عطا کیے ہیں ، اسلامی حکومتیں اقلتیوں کے ساتھ حسن سلوک روا رکھیں۔ اسلامی حکومت میں تمام مذاہب کے لوگ پرامن زندگی گزارتے ہیں ، دین اسلام میں ایک دوسرے سے حسد کی اجازت نہیں ہے ، اسلام رحمت اور درگزر کرنے کا دین ہے ، ہمارا دین نہ صرف صبر کی تلقین کرتا ہے بلکہ بہترین اخلاق اور شفقت کا درس بھی دیتا ہے ، سچا اور رحمدل ہونا مومن کی صفات ہیں ، ہم میں سے ہر مسلمان کو خود اپنی اصلاح کرنی چاہیئے ، امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے اس بات پر زور دیا کہ اللہ کی خاطر ہمیں ایک دوسرے کو معاف کر دینا چاہیئے ، مومن کی نشانی ہے کہ وہ ہنس مکھ اور بااخلاق ہوتا ہے ، دین اسلام ہمیں ایک دوسرے سے محبت کا درس دیتا ہے ، امام کعبہ نے کہا علما اور اولیا نے دین اسلام کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ،

مزید پڑھئے:امریکا میں سوشل میڈیا نے ماں کو 50 سال بعد اپنی بیٹی سے ملا دیا

علمائے کرام انصاف کے نظام کے لیے جہدوجہد کریں۔ سیاست و معیشت سمیت تمام معاملات زندگی میں قرآن و سنت سے رہنمائی لی جائے ، انہوں نے امت مسلمہ کے ہر فرد سے کہا کہ نبی اکرم ? پر مسلسل درود و سلام بھیجا کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…