منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

ملک بھر کے 42 کینٹ بورڈ میں 187وارڈوں کے کونسلروں کے انتخاب کیلئے پولنگ کل ہوگی

datetime 24  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک بھر کے 42 کینٹ بورڈ میں 187وارڈوں کے کونسلروں کے انتخاب کیلئے پولنگ کل ہوگی ،پولنگ بغیر کسی وقفہ کے صبح8بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے گی ، مجموعی طورپر18لاکھ49ہزار424ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔پولنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات ہونگے جبکہ کینٹ بورڈ الیکشن کے ایریا میں عام تعطیل کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے 42 کینٹ بورڈ کیلئے پولنگ ہفتہ کو ہوگی ،اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی ادارے بھی ہائی الرٹ رہیں گے ۔ملک بھر میں مجموعی طور پر1298 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں،پنجاب میں20،سندھ8،خیبرپختونخواہ11 جبکہ بلوچستان میں 4 کینٹ بورڈ ہیں،ملک بھر کے14کینٹ بورڈز میں10،دس وارڈیں ہیں جن میں راولپنڈی ،چکلالہ،واہ کینٹ،لاہور کینٹ، والٹن، سرگودھا، گوجرانوالہ،ملتان،بہاول پور،پنو عاقل، حیدر آباد،فیصل آباد اور فیصل شامل ہیں اوکاڑہ، سیالکوٹ، کوئٹہ،پشاور،ایبٹ آباد میں 5،پانچ،نوشہرہ4، کراچی، ملیر، رسالپورکوہاٹ میں3,3جبکہ ٹیکسلا،مری،اٹک، سنجوال، کامرہ،جہلم، منگلا، کھاریاں ، منوڑا ، ژوب،لورالائی، کورنگی، چراٹ،مردان،بنوں،ڈی آئی خان،حویلیاں اور مری گلاز میں2,2 کنٹونمنٹ بورڈ و وارڈز ہیں ، راولپنڈی کی دس وارڈز میں91امیدوار،چکلالہ میں76امیدوار پنجہ آزمائی میں مصروف ہیں ،راولپنڈی کینٹ میں215،چکلالہ میں101 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیںجن میں چار ہزار پولیس اہلکارڈیوٹی دینگے۔دوسرے اضلاع سے بھی پولیس کی نفری طلب کی گئی ہے،رینجرز آن کال ہوں گے جبکہ اس موقع پر فوجی دستے بھی الرٹ رہیں گے،پولنگ کے باعث شہر اور کینٹ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ڈاکٹروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئیں ہیں جبکہ پولیس کی ڈیوٹیوں کے باعث جیل سے ملزمان کو بھی عدالتوں میں پیش نہیں کیا جائیگا،سکیورٹی کے انتہائی سخت وفول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…