جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

ملک کے مختلف شہروں میں سزائے موت کے 17 قیدیوں کو پھانسی دیدی گئی

datetime 21  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں سزائے موت کے 17 قیدیوں کو پھانسی دیدی گئی ، راولپنڈی ، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں تین ، تین ، لاہور اور سیالکوٹ میں دو ، دو جبکہ گجرات ، ساہیوال ، ملتان اور مچھ میں ایک ، ایک مجرم کو تحتہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق راولپنڈی میں سزائے موت کے تین مجرموں راجہ رئیس ، شکیل اور سرفراز کو تحتہ دار پر لٹکایا گیا۔ فیصل آباد میں 3 قیدیوں کو پھانسی دیدی گئی ، نظام دین نے 1998 میں مخالف کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ محمد حسین نے اپنے مخالف کو موت کے گھاٹ اتارا تھا۔ محمد اعظم نے 2004 میں زہر دے کر اپنے 7 سسرالیوں کو ابدی نیند سلا دیا تھا۔ گوجرانوالہ میں قتل کے تین مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ، عنایت اللہ نے 2002 ء میں اراضی کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو قتل کیا تھا۔ مجرموں ظفر اقبال اور لطیف نے 1995 میں معمولی جھگڑے پر خاتون سمیت 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ لاہور میں سزائے موت کے دو قیدیوں غلام نبی اور اللہ رکھا کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ سبزہ زار کے غلام نبی نے مزنگ میں ایک شخص کو قتل کیا تھا ، قصور کے اللہ رکھا نے مصطفیٰ آباد میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔ ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں اظہر محمود کو پھانسی پر چڑھا دیا گیا ، مجرم نے 1995 میں اپنے مخالف شان کو قتل کیا تھا ، اظہر محمود کے 9 بار ڈیتھ وارنٹ جاری ہوئے ، 8 مرتبہ پھانسی روکی گئی۔ ساہیوال سنٹرل جیل میں قتل کے ایک مجرم کو پھانسی دیدی گئی ، ملتان میں سلطان عرف راجا کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ، ملزم نے 2000 میں مقدمے کی پیروی کرنے پر مخالف کو قتل کیا تھا ، مچھ میں سزائے موت کے قیدی کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ، مجرم ریاض احمد نے ڈکیتی کے دوران تاج محمد نامی شخص کو 2004 میں قتل کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…