بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

بھارتی جارحیت، نوجوانوں کی شہادت اور حریت رہنماﺅں کی گرفتاری کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاﺅن

datetime 18  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی فوج کی جارحیت، نوجوانوں کی شہادت اور ر حریت ہنماﺅں کی گرفتاریوں کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں ہفتہ کو مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال رہی ،بھارتی فوج کے سخت ترین سیکورٹی اقدامات کے باوجود کشمیریوں نے کئی مقامات پر مظاہرے کئے جبکہ مظاہرین اور قابض افواج کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد بھی زخمی ہوئے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، نہتے کشمیری عوام پر لاٹھی چارج اور رہنماو¿ں کی گرفتاری کے خلاف حریت کانفرنس کے چیرمین سید علی گیلانی کی کال پر پوری مقبوضہ وادی میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال رہی ۔ اس موقع پر تمام کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور اسکول بند جب کہ ٹریفک سڑکوں سے غائب رہی جس سے روزمرہ زندگی مفلوج ہوکے رہ گئی ۔سرینگر شہر میں جگہ جگہ فوجی اہلکار تعینات کئے گئے تھے سخت ترین سیکورٹی انتظامات کی وجہ سے شہر فوجی چھاونی کا منظر پیش کرتار ہا ۔اس دوران سرینگر سمیت وادی کے کئی مقامات پر کشمیریوں نے مظاہرے کئے کئی مقامات پر بھارتی فوج نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس سے کئی افراد زخمی ہوئے سرینگر شہر میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں ۔ لوگ سینئر حریت رہنما مسرت عالم بٹ کی گرفتاری اور بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ترال میں دو نوجوانوں کے حالیہ قتل کے خلاف ضلع کے علاقے نارہ بل میں سڑکوں پر نکل آئے ۔ بھارتی فوجیوں نے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے باعث ایک نوجوان شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں مظاہرین اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری تھیں۔ ضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن میں بھی زبردست بھارت مخالف مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور علاقے میں صورت حال انتہائی کشیدہ ہے۔ دوسری جانب حریت رہنما مسرت عالم کو 7 روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حریت کانفرنس کی کال پر اپنے حقوق کیلئے نکالی جانے والی ریلی پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 نواجوان شہید جبکہ 25 زخمی ہو گئے تھے۔ پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پر بھارتی فائرنگ سے نوجوانوں کی شہادت اور گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہناہے بھارت کی طرف سے کشمیرمیں پرتشدد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں ،دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترجمان کا کہنا تھاکہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بندکرے۔ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو تشدد سے نہیں دبایا جاسکتا، بھارت کشمیر میں اپنی ظالمانہ کارروائیاں فوری طورپر بند کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…