منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

ضمنی انتخابات کے بعد کراچی میں خوف کے بادل چھٹ جائیں گے،شاہ محمود قریشی

datetime 17  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ این اے 246 پر ضمنی انتخابات کے بعد کراچی میں خوف کے بادل چھٹ جائیں گے الیکشن کمیشن اور رینجرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ انتخابات کا انعقاد صاف اور شفاف کرائے ۔ تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے اور اس میں آنے والے تمام لوگوں کو خوش آمدید کہتے ہیں جمعہ کے روز تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے 4 حلقوں میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے کہا تھا لیکن چار حلقے نہیں کھولے گئے جس کے بعد اب تمام حلقے کھولے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف چاہتی تھی کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بعد آئندہ الیکشن ایسا ہو کہ اس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے ۔ الیکشن کمیشن صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے ۔ کیونکہ اس وقت ملک کا بچہ بچہ الیکشن کمیشن کے بارے میں جانتا ہے اور اس تمام کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے ۔ جس نے عوام میں سیاسی شعور پیدا کیا ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کراچی 30 سالوں سے ایک طبقے کی گریپ میں ہے کراچی کو ایک مخصوص طبقے کی گریپ سے آزاد کرائیں گے کیونکہ کراچی نے ہر دور میں اپنا فیصلہ خود کیا ہے اور اس مرتبہ تحریک انصاف نے بھی فیصلہ کر لیا ہے کہ کراچی کو خوف و بھتے کے ماحول سے آزاد کرائیں گے شاہ محمود نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے بعد کراچی سے خوف کے بادل جھٹ جائیں گے ۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ایم کیو ایم کے گھر کی سیٹ ہے تو پھر ٹھپہ سیاست کی جائے بلکہ ٹھپہ سیاست سے گریز کیا جائے ۔ رینجرز اور الیکشن کمیشن بھی انتخابات کو صاف شفاف کرانے کی ذمہ داری پوری کریں اور ووٹوں کی گنتی بھی رینجرز کی زیر نگرانی کی جائے ۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…