ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

حافظ آباد، راجن پور میں ٹریفک حادثات، 10 افراد جاں بحق، 19 زخمی

datetime 12  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حافظ آباد اور راجن پور کے علاقے روجھان میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق 19 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پہلا حا دثہ حافظ آباد کے علاقے ڈیرہ شاہ جمال کے قریب پیش آیا۔ جہاں گوجرانوالہ سے کچھ لوگ شادی میں شرکت کے لیے حافظ آباد آئے تھے۔ واپسی پر ڈاکووں نے ان کی ویگن کو روکنے کی کوشش کی، جس پر ڈرائیور نے گاڑی بھگادی اور ویگن ایک ٹرک سے جاٹکرائی۔ حادثے میں 4افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ 3خواجہ سراوں سمیت 5شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حادثے کے اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور طبی امداد کی ٹیمیں حادثے کے مقام پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسر حادثے میں راجن پور انڈس ہائی وے پر تیز رفتار مسافربس مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگئی۔ حادثے کے نتیجے میں6 مسافر جاں بحق ہوگئے۔مسافر کوچ کراچی سے سوات جارہی تھی۔ حادثے میں 14افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں کو رجھان اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں 7افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…