ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

سعودی عرب نے ایرانی طیار ے کو ملکی فضا ئی حدود میں دا خلے سے روک دیا

datetime 10  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یمنی بحران کے باعث تہران اور ریاض کے مابین پہلے سے موجود کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب نے ایک ایسے ایرانی طیارے کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا ہے، جس میں سوار مسلمان عمرے کے لیے مکہ جا رہے تھے۔سعودی دارالحکومت ریاض سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق شہری ہوا بازی کے ملکی ادارے کے حکام نے اس ایرانی طیارے کو سعودی فضائی حدود میں داخلے سے اس لیے روک دیا کہ اس کے لیے سعودی عرب کی حدود میں داخلے کی پہلے سے اجازت نہیں لی گئی تھی۔ایرانی طیارے میں 260 ایرانی مسلمان سوار تھے، جو عمرے کے لیے مکہ آنا چاہتے تھے۔ سعودی سول ایوی ایشن حکام نے کہا، ”یہ واقعہ بدھ آٹھ اپریل کی سہ پہر پیش آیا اور اس مسافر ہوائی جہاز کو سعودی عرب کی طرف سفر کے دوران ہی اس لیے واپس بھیج دیا گیا کہ اس کے لیے متعلقہ ایئر لائن کے نمائندوں نے سعودی فضائی حدود میں داخلے کی قبل از وقت اجازت نہیں لی تھی۔“سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایسا چاہے کسی ایرانی فضائی کمپنی کی طرف سے کیا جائے یا کسی دوسری ایئر لائن کی طرف سے، سعودی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ترجمان نے کہا، ”ہوائی جہاز کسی بھی ایئر لائن کا ہو، اس کی آپریٹر کمپنی کو سعودی فضائی حدود میں داخلے کے لیے سفر شروع کرنے سے پہلے باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کرنا ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…