ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

پاک سعودی فوجی مشقوں میں ایک ہلاک، تین زخمی

datetime 9  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدّہ(نیوز ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جاری فوجی مشقوں کے دوران بدھ کو ایک سپاہی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔سعودی خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں یہ وضاحت نہیں کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے سپاہیوں کا تعلق کس ملک سے تھا۔اس کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے الباح میں جاری الصمصام5 نامی پاک سعودی افواج کی جنگی مشقوں کے دوران اسلحہ کے استعمال سے ایک غیرکمیشن آفیسر ہلاک ہوا ہے، اور تین دیگر افسران زخمی ہوگئے ہیں۔یہ واقعہ اس دوران ہوا ہے جبکہ پاکستان میں یہ بحث جاری ہے کہ آیا یمن میں شیعہ باغیوں کے خلاف حملوں میں مصروف سعودی قیادت میں فوجی اتحاد میں شمولیت اختیار کی جائے یا نہیں۔سعودی عرب نے اپنے دیرینہ حلیف سے جنگی طیاروں، بحری جہازوں اور زمینی افواج کے ساتھ اس میں شرکت کرنے کے لیے کہا ہے، جبکہ پاکستان نے اب تک اس سے انکار کیا ہے۔حوثی باغیوں کے خلاف فوجی اتحاد نے چھبیس مارچ کو فضائی حملے شروع کیے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…