اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

سپریم کورٹ، اصغر خان نظرثانی کیس میں وفاقی حکومت نے درخواست واپس لے لی

datetime 8  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ میں آئی ایس آئی کی جانب سے مبینہ طور پر آئی جے آئی بنانے کے حوالے سے اصغر خان نظرثانی کیس میں وفاقی حکومت نے اپنی نظرثانی کی درخواست واپس لے لی ۔ وفاقی حکومت کی طرف سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقار نے عدالت کو بتایا ہے کہ اب حکومت تبدیل ہو چکی ہے اور موجودہ حکومت اس اپیل میں دلچسپی نہیں رکھتی اس لئے ہمیں اپیل واپس لینے کی اجازت دی جائے ۔ جس پر عدالت نے اپیل واپس لینے کی بنا پر درخواست نمٹا دی ۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بدھ کے روز کیس کی سماعت کی اور اس دوران جنرل (ر) اسد درانی عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے تین وکیلو ں سے بات کی تھی لیکن ان کا کوئی وکیل بننے کے لئے تیار نہیں ہے انہیں مزید مہلت دی جائے ۔ جس پر عدالت نے انہیں وکیل کرنے کے لئے 30 روز کی مہلت دے دی ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سیاسی رہنماﺅں کو رقوم فراہم کرنے اور آئی جے آئی بنانے کے حوالے سے فیصلہ دے رکھا ہے اس پر عملدرآمد بارے اور نظرثانی کے لئے بعض فریقین نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30 روز کے لئے ملتوی کر دی ۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…