جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

پاکستانی سرحد کے قریب جھڑپیں، آٹھ ایرانی سیکیورٹی اہلکار ہلاک،متعدد زخمی

datetime 7  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان سے متصل ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں مبینہ طورپرایک بلوچ مسلح گروپ کے ساتھ لڑائی میں ایرانی بارڈر پولیس کے کم سے کم آٹھ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ایرانی پاسداران انقلاب کی مقرب خبر رساں ایجنسی ”فارس“ کی رپورٹ کے مطابق عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں مارے جانے والے بارڈر پولیس کے آٹھ اہلکاروں میں سے چار افسر اور چار سپاہی شامل ہیں۔ خبررساں ایجنسی نے واقعے کی ذمہ داری ایک بلوچ عسکریت پسند گروپ پر عائد کی ہے جو سنی اکثریتی صوبہ سیستان بلوچستان میں بلوچ قوم پرستوں کے حقوق کے لیے جنگ لڑ رہا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ایرانی بارڈر پولیس نے صوبہ سیستان بلوچستان کے جنوب مشرق میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا۔ القدس یونٹ کے ہیڈ کواٹر کی جانب سے جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دہشت گردوں کےخلاف کی گئی کارروائی میں غیر ملکی خفیہ اداروں کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ کا سراغ لگا کراس کے تمام عناصر کو قتل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھئے:بیوی نے شوہر کوایسی سینڈل ماری جو سر میں ہی جا گھسی

اس بیان کے کچھ ہی دیر بعد یہ اطلاع آئی کہ بلوچ عسکریت پسندوں نے باڈر پولیس پر فائرنگ کر کے متعدد سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘قصر قند’ اور ‘نیک شہر’ نامی مقامات پر فریقین میں خون ریز تصادم ہوا ہے۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود اور مواصلاتی رابطے کے لیے استعمال ہونے والے آلات بھی ضبط کرلیے ہیں۔’صوت بلوچ’ نامی ایک نیوز ویب پورٹل کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد اور ایرانی بارڈر پولیس کے درمیان قصر قند کے مقام پر تصادم ہوا ہے جس میں پاسداران انقلاب کے چار اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں تاہم ایران نے ان خبروں کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کی سرحد سے متصل ایران کے سنی اکثریتی صوبہ سیستان بلوچستان میں شورش کا سلسلہ پرانا ہے۔ یہاں آئے روز بلوچ عسکریت پسندوں اور ایرانی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات آتی رہتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…