نوڈیرو (نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ افغانستان اور پاکستان میں خون بہہ رہا ہے لہٰذا حکومت پہلے اپنے ملک کو دیکھے پھر دیگر ملکوں کی مدد کے بارے میں فیصلہ کرے۔
پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار بھٹو کی برسی کے موقع پر نوڈیرو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ بھٹو نے لکھا تھا کہ میرے جانے کےبعد ہمالیہ روئیں گے، آج ہمالیہ پر لگی آگ سے عالم اسلام کو خطرہ ہے، موجودہ صورتحال اسلامی ملکوں کو لڑانے کی سازش ہے، ہر مسلمان حرمین شریفین کے لیے اپنی جان دے سکتا ہے۔ انہوں ے کہا کہ افغانستان اور پاکستان میں خون بہہ رہا ہے لہٰذا حکومت پہلے ملک کو دیکھے پھر دیگر ملکوں کی مدد کے بارے میں فیصلہ کرے۔
آصف زرداری نے کہا کہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے معاہدے پرعمران خان کومبارکباد دیتے ہیں تاہم دھاندلی روکنے کے لیے جوڈیشل کمیشن کی ٹرمز آف ریفرنس کافی نہیں اس کے لیے پارلیمنٹ میں فیصلوں کی ضرورت ہے لہٰذا عمران خان پارلیمنٹ میں آئیں اور ہمارے ساتھ مل کر الیکشن کمیشن کو خودمختار بنائیں۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں حکومت سے بہت گلے شکوے ہیں، ملک میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ ہے اور حکومت سے گلہ ہے کہ سندھ میں 18 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ نوازشریف ہمیں بلا کر خود تحفظات کا شکار نہ ہوں اگر ان پر کوئی مشکل آئی تو ہم ساتھ کھڑے ہوں گے۔
حکومت پہلے اپنا ملک دیکھے پھر دوسروں کی مدد کا فیصلہ کرے، آصف زرداری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم
-
نجی ٹی وی کی اینکر نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
-
بڑی خوشخبری: سعودیہ نے ایشیا کیلیے تیل کی قیمت 26 برس کی کم ترین سطح پر کردی



















































