منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

سندھ ہائیکورٹ کا کراچی سے بیریئرز اور وال چاکنگ کے مکمل خاتمے کا حکم

datetime 2  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سندہ ہائی کورٹ نے شہر قائد سے بیریئرز اور وال چاکنگ کے مکمل خاتمے کا حکم دے دیا۔کراچی سے بیریئرز اور رکاوٹوں سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 2011 میں بیریئرز کے خاتمے سے متعلق سپریم کورٹ کا حکم نظر انداز کیا گیا تاہم رینجرز کی جانب سے بیریئرز ہٹانے کا عمل قابل ستائش ہے جسے جاری رہنا چاہئے کیونکہ بیریئرز کی تنصیب کے باعث جرائم میں اضافہ ہوتا ہے۔درخواست کی سماعت کے دوران پولیس اور رینجرز کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ بلاول ہاو¿س سمیت سابق صدور کی رہائش گاہ سے رکاوٹیں ہٹادی گئی ہیں تاہم کچھ غیر ملکی سفارتخانوں سے سیکیورٹی خدشات کے باعث رکاوٹیں ہٹانا ممکن نہیں، عدالت نے شہر سے بیریئرز کا مکمل خاتمہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…