جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

یمن میں سعودی فضائیہ کی بمباری سے مزید 50 حوثی باغی ہلاک

datetime 31  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدن (نیوزڈیسک) سعودی عرب کی سربراہی میں عرب ملکوں کے اتحاد نے یمن میں بمباری کرکے مزید 50 حوثی باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کی جانب سے یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری ہے، سعودی فضائیہ نے یمن کے علاقے شبوہ کے علاقے میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں 50افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ سعودی فوج کے بریگیڈئیر جنرل احمد بن حسن اسیری کے مطابق حوثی باغیوں کو ملک کے تمام فوجی اڈوں سے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے عرب رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ یمن کے بحران کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے واضح لائحہ عمل اختیار کریں۔ اس کے علاوہ یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح نے بھی کہا ہے کہ عرب لیگ یمن کا بحران پرامن طریقے سے حل کرے کیونکہ یہ مسئلہ فضائی حملوں سے حل ہونے والا نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…