جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

نواز شریف کا نئے خیبر پختونخواہ کا مقصد میٹروبس چلانا ہے،عمران خان

datetime 28  مارچ‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا نئے خیبر پختونخواہ کا مقصد میٹروبس چلانا ہے، نواز شریف اور میری سوچ میں بہت فرق ہے، سڑکیں اور پل بنانے سے ملک ترقی کر سکتا ہے تو ملک ریاض کو وزیر اعظم بنا دیں ،چھ چھ باریاں لینی والی پارٹیوں نے ملک کو تباہ کر دیا ہے ،میر پور میں زرداری اور نواز شریف کا اکٹھا ہونا مک مکا ہے۔ خیبر پختونخواہ میں تمام اداروں میں کمپیوٹرائزڈ سسٹم لارہے ہیں ،2017 ءتک اداروں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہو جائے گا جس سے کرپشن مکمل طور پر ختم ہو جائے گی ،خیبر پختونخواہ میں لوگ گھروں میں بیٹھ کر آن لائن ایف آئی آر درج کرا سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اورہماری سوچ میں بہت فرق ہے،نوازشریف کا خیال ہے کہ ملک میں موٹرویز بنا کر ملک کو ترقی دی جا سکتی ہے ،نواز شریف کہتے ہیں کہ انہیں نیا خیبر پختونخواہ نظر نہیں آیا،نواز شریف کانئے خیبر پختونخواہ کا مقصد میٹروبس چلانا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری چھ چھ باریاں لے چکے ہیں سسٹم کیوں نہیں لا سکے، ملک میں سڑکیں اور پل بنانے سے نیا پاکستان بن سکتا ہے تو بحریہ ٹاﺅن کے سربراہ ملک ریاض کو وزیر اعظم بنا دیں،قومیں تب بنتی ہے جب قوموں کو انصاف مہیا ہو اور یہاں لوگوں کی زندگیاں گزر جاتی ہیں لیکن انصاف نہیں ملتا۔عمران خان نے کہا کہ مغربی ممالک میں زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہے،2017 ءتک لوگوں کی زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہو جائیگا ،کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے لوگوں کی زمینیں ادھر اُدھر نہیں ہوں گی،عوام مسئلے نوٹ کریں ان کو حل کریں گے ،خیبر پختونخواہ میں پہلی مرتبہ کمپیوٹر ائزڈ سسٹم لا رہے ہیںاس سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا،ذاتی مفادات کیلئے تبدیلی نہیں آنے دے رہے ،لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا،زمینوں کے موجودہ نظام میں پٹواری پیسے بنا رہے ہیں ،،تھانوں میں فریقین میں معاملات کو حل کرنے کے لئے کمیٹیاں بنائی ہیں ،گورنمنٹ کا کوئی ادارہ وقت پر کام کرے تو اسے بونس دیں گے، انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں سیاسی مداخلت کی وجہ سے پولیس تباہ ہوگئی ہے ، سیاسی مداخلت سے وائس چیئرمینوں کا انتخاب کیا گیا جس سے یونیورسٹیاں تباہ ہوگئیں،خیبر پختونخواہ میں ڈاکٹر عطاءالرحمن کے ذریعے یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر تعینات کئے جائیں گے ،عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں لوگ گھر میں بیٹھے آن لائن ایف آئی آر درج کرا سکتے ہیں،پولیس میں سیاسی مداخلت کا نام ونشان بھی نہیں ہے خیبر پختونخواہ کی پولیس 21 ویں صدی کی پولیس بن چکی ہے ۔قبل ازیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ ہم سٹیٹس کو کے خلاف ہیں، نواز شریف اور زرداری تحریک انصاف کی مقبولت سے خوف میں مبتلا ہیں ،میر پور الیکشن میں مسلم لیگ (ن) پیپلزپارٹی کے امید وار کے حق میں دستبردار ہوگئی ہے ،یہ دونوں اندر ملے ہوئے ہیں دونوں پارٹیوں نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…