بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

ملک سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے ، وزیر اعظم نواز شریف

datetime 22  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہاہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کی بقاءاور سالمیت کے خلاف برسر پیکار ہیں ،تمام سیاسی جماعتیں اور قوم افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کا عزم کیا ہے اور اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے 23مارچ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ75سال قبل برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لئے ایک علیحدہ وطن کے حصول کا عزم کیا ۔ ان کے محبوب رہنماﺅں نے اعلان کیا کہ مسلمان ہر اعتبار سے علیحدہ قوم ہیں ۔ قائد اعظم کی رہنمائی میں مسلمانوں نے ایک ایسی ریاست کے حصول کی جدو جہد کی جس میں سماجی انصاف ، برابری اور اخوت کا نظام رائج ہو ۔ مسلمان قائدا عظم کی ولولہ انگیز قیادت میں علیحدہ مملکت کے حصول میں کامیاب ہوئے ۔ قائداعظم نے مسلمانوں کو علیحدہ وطن دلا کر آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ کیا ۔آج 75سال بعد قائد کا پاکستان مختلف مشکلات کا شکار ہے ۔ پاکستان کے پرامن لوگ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا سامنا کررہے ہیں ۔ پاکستان کو بیرونی خطرات بھی لاحق ہیں جن کا جوانمردی سے مقابلہ کرنا ہوگا ۔ ملک دشمن عناصر پاکستان کی بقاءکے خلاف برسر بیکار ہیں ۔ قوم ان ملک دشمن عناصر کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم کئے ہوئے ہے ۔ پوری قوم امن ، یکجہتی اور سماجی انصاف کے اصولوں پر کاربند ہونے کا عزم صمیم کئے ہوئے ہے ۔مجھے پورا یقین ہے کہ اخوت و بھائی چارے پر مبنی معاشرہ ہمیشہ قائم رہے گا ۔ مجھے کامل بھروسہ ہے کہ وطن عزیز کو کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی ۔ ہماری بہادر فوج ، اپنے جذبہ حب الوطنی اور پیشہ ورانہ مہارت سے وطن عزیز کو درپیش خطرات سے نمٹنے میں کامیاب ہوگی ۔تمام سیاسی جماعتیں اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ اللہ کے فضل سے ہم تاریخ کے اس مشکل دور سے گزر کر ایک مضبوط ملک کے طور پر ابھریں گے اور انشااللہ ہماری کوشش بار آور ثابت ہوں گی اور ہم ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کردینگے ۔میں دوبارہ اس عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ پاکستان میں رہنے والے مختلف طبقات کے درمیان مکمل ، ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا کو پروان چڑھانے کےلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…