اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت جوڈیشل کمیشن پر مان گئی ہے‘ تحریک انصاف اب پارلیمنٹ میں واپس آجائے۔ صولت مرزا کی جو سزا ہے اسے ملنی چاہئے‘ صولت مرزا کی سزا عمر قید میں تبدیل کرنے سے شکوک و شبہات پیدا ہونگے۔ پی پی میں اختلافات کی باتیں غلط ہیں‘ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں فوج اور رینجرز کی کارروائیاں درست ہیں‘ ایم کیو ایم کا مطالبہ تھا کہ کراچی میں فوجی آپریشن کیا جائے۔ پیپلزپارٹی نے کبھی آپریشن پر تحفظات کا اظہار نہیں کیا۔ کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے سندھ میں دوسرے صوبوں کی نسبت امن امان کی صورتحال بہتر ہے۔ پیپلز امن کمیٹی کے نام پر ہونے والی دہشتگردوں پر ایکشن ہوا۔ عزیر بلوچ کے بیان کا علم نہیں۔ پیپلزپارٹی کی حکومت نے ان کے خلاف گھیرا تنگ کیا اور اسے بھاگنا پڑا۔ پیپلزپارٹی کو بدنام کرنے کے لئے عزیر بلوچ کوئی بھی بیان دے سکتا ہے صولت مرزا کے بیان کی حقیقت جلد سامنے آ جائے گی۔ ڈیتھ سیل میں بیٹھے شخص کے بیان کو اہمیت دینا سزا کو عمر قید میں تبدیل کرنے سے شکوک و شبہات جنم لیں گے۔ صولت مرزا کی سزا ملنی چاہئے بیان کی تحقیقات ہونی چاہئیں سزا کو موخر کر کے ایم کیو ایم کو فائدہ پہنچایا گیا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اپوزیسن کی کوششوں سے حکومت اور تحریک انصاف ایک مسودے پر متفق ہو گئے اور جوڈیشل کمیشن بننے جا رہا ہے جس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ عمران خان کو اب پارلیمنٹ میں آ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور اپنے لوگوں کی نمائندگی کریں تحریک انصاف کے استعفوں کو روکنے کے اچھے نتائج نکلے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا جیالا سیاست کو اچھی طرح سمجھ رہا ہے۔ بلدیاتی انتخابات سے پارٹی کی کارکردگی سامنے آ جائے گی۔ پیپلزپارٹی میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری 4 اپریل کو پاکستان آئیں گے۔
حکومت جوڈیشل کمیشن پر مان گئی تحریک انصاف پارلیمنٹ میں واپس آجائے، خورشید شاہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر
-
سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ہونڈا سی جی 125 کی نئی قیمت سامنے آ گئی
-
نجی ہاؤسنگ سکیم کا بڑا اسکینڈل،دستاویزات جعلی،عوام پریشان
-
ہونڈا نے سوک کے نئے ماڈلز کی تعارفی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
مقامی مارکیٹ میں ایک روز کے وقفے کے بعدفی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی ریکارڈ
-
برطانیہ کے ویزا قوانین میں بڑی تبدیلی کر دی گئی
-
22 یونیورسٹیوں کی 1 لاکھ جعلی ڈگریاں برآمد
-
سونا پھر مہنگا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہ
-
وفاقی آئینی عدالت کا سپریم کورٹ کو پہلا حکم جاری
-
جسٹس منصور کو 16 کروڑ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کو 15 کروڑ پنشن کی مد میں مل گئے
-
راولپنڈی: 20 سالہ لڑکی لاپتا ہوکر دبئی پہنچ گئی، اغواکاروں کا دو کروڑ تاوان کا فون
-
ڈالر 72ویں دن بھی کمزور، روپیہ تگڑا
-
پاک فضائیہ کا مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ















































