منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت

datetime 18  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کو اس حوالے سے ایم کیوایم کی قیادت سے بات چیت کرنے کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔پی پی کے شریک چئیرمین نے ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے گزشتہ روز بلاول ہاوس میں پارٹی اجلاس کے دوران ہونے والے فیصلے سے اگاہ کیا۔اس موقع پر دونوں رہنماوں نے ملک کی سیاسی صورت حال، دونوں جماعتوں کے درمیان بہتر تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ایم کیو ایم کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق صدرآصف علی زرداری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سندھ کی منتخب جماعتیں ہیں اور ان کو مل جل کر ملک و قوم کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا چاہیئے۔ادھرایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم عوام کے بنیادی حقوق دلوانے کے لئے اپنی پْر امن جدوجہد جاری رکھے گی۔دونوں رہنماؤں نے مفاہمت کی پالیسی کو سندھ اور ملک کے لیے خوش آئند قراردیا۔اس سے قبل پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس پارٹی کے شریک چیئرمین ا صف علی زرداری کی زیر صدارت بلاول ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں پارٹی کے شریک چیئرمین نے پیپلز پارٹی رہنماوں کو سینیٹ کے الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔اجلاس کے دوران سندھ کی حکمران جماعت نے اف زرداری کے ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت کے فیصلے کی تائید کی۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ مفاہمت کی پالیسی کو جاری رکھا جائے اور بلدیاتی انتخابات کے لئے پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو ضلعی سطح تک متحرک کیا جائے اور کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…