اسلام آباد (نیوزڈیسک)چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا میں 4 ووٹ پیسوں سے خریدے اور اگر چیرمین سینیٹ بھی (ن) لیگ یا پی پی سے ہوا تو ہمارا کوئی سینیٹر ووٹ نہیں دے گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات میں تحریک انصاف نے کسی بھی دوسرے صوبے کے امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا جب کہ دوسری جماعتوں نے ایک صوبے کے لوگوں کو دوسرے صوبے میں ٹکٹ دیا ، سینیٹ میں سینیٹرز کی قیمتیں لگتی ہیں اور ہمارے ارکان کو بھی کروڑوں روپے کی پیشکش ہوئی لیکن وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ہارس ٹریڈنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
عمران خان نے کہا کہ جو لوگ کہتے تھے کہ نیا خیبر پختونخوا کہاں ہے تو انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ نیا کے پی کے دیکھ لیں جس میں لوگوں نے پیسے نہیں لیے جب کہ سابق صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم نواز شریف سمیت سب کو پتا تھا کہ سینیٹ کے ووٹوں کے لیے پیسہ استعمال کیا جاتا ہے لیکن کسی نے اس کے خلاف آواز نہیں اٹھائی اور جب ہم نے اس کے خلاف بات کی تو اسے سینیٹ کی توہین کہا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے خیبر پختونخوا میں 4 ووٹ پیسوں سے خریدے اور ایسا ممکن نہیں کہ جس جماعت کے ایم پی ایز پیسے لیں لیکن ان کے لیڈر پیسے نہ لیتے ہوں اس لیے اگر چیئرمین سینیٹ اگر (ن) لیگ یا پیپلزپارٹی سے ہوا تو ہمارا کوئی بھی سینیٹر ووٹ نہیں دے گا۔
چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو جمہوریت کی کوئی فکر نہیں اگر انہیں اس کی فکر ہے کہ تو وہ اتنے اہم موقع پر سعودی عرب کیوں چلے گئے اور وہ اس دورے میں کون سا معرکہ سر کرکے آئے، مسلم لیگ (ن) نہیں چاہتی کہ ملک میں تبدیلی آئے کیونکہ ان کو یہی فرسودہ نظام چاہئے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نادرا میں اس لیے گئے کہ معلوم تھا (ن) لیگ فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی تاہم میں اگلے ہفتے نادرا کے چیرمین سے ملاقات کروں گا جس میں حلقے کی اصلیت کھل کر سامنے آجائے گی اور اگر اس کے بعد بھی ہمیں انصاف نہیں ملا تو سڑکوں پر آکر حکومت کا چلنا ناممکن بنا دیں گے
چیئرمین سینیٹ ن لیگ یا پیپلزپارٹی سے ہوا تو ہمارا کوئی بھی سینیٹر ووٹ نہیں دے گا‘ عمران خان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مشہد میں دو دن
-
پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان، فی لیٹر کتنے روپے اضافہ ہوگا؟ جانیے
-
آپ کا بلڈ گروپ یہ ہے جس وجہ سے مچھر زیادہ کاٹتے ہیں ، تہلکہ خیز انکشاف
-
شوٹنگ کے دوران افسوسناک حادثہ، مشہور اداکار سمندر میں ڈوب کر ہلاک
-
پنجاب میں سکولوں کے نئے اوقات کار جاری،اضافی چھٹی کا بھی اعلان
-
ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کیا تو نقشے سے مٹا دیں گے، چینی تجزیہ کار کی اسرائیل کو وارننگ
-
پنجاب میں 94 غیر قانونی اور جعلی یونیورسٹیاں، فہرست سامنے آ گئی
-
طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، ٹریول ایڈوائزری جاری
-
حکومت نے سولر صارفین کے بلنگ نظام میں بڑی تبدیلی کر دی
-
ملک میں سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ
-
55 سالہ خاتون نے 25 سالہ شخص کو 2 ارب روپے تحفے میں دیکر اس سے شادی کرلی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
-
اسٹیٹ بینک کا 18 سال سے کم عمر افراد کے اکاونٹ سے متعلق بڑا فیصلہ
-
انسانیت لرز اٹھی، استاد نے کم سن بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا



















































