جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

سینیٹ : پیپلز پارٹی 27 نشستوں کیساتھ پہلے، ن لیگ 26 کیساتھ دوسرے نمبر پرآگئی

datetime 6  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینیٹ میں پیپلز پارٹی 27 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ مسلم لیگ ن 26 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے ، تحریک انصاف 5 نشستیں جیت کر پہلی بار سینیٹ میں نمائندگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ سینیٹ کی کل 48 نشستوں کے لئے منعقدہ انتخابات میں چاروں ارکان صوبائی و قومی اسمبلی نے ووٹ ڈالے۔ پنجاب میں حکمران جماعت مسلم لیگ نواز نے 11 نشستیں جیت کر کلین سوئپ کیا۔ نواز لیگ نے بلوچستان میں 3 خیبر پختونخوا اور اسلام آباد سے 2، 2 سیٹوں پر بھی کامیابی حاصل کر کے کل 18 نشستیں حاصل کیں۔ ایوان بالا میں پہلے سے 8 سیٹیں رکھنے والی نواز لیگ کے سینیٹرز کی تعداد اب 26 ہوگئی۔ سینیٹ میں اکثریتی جماعت پیپلزپارٹی نے سندھ سے 7 اور خیبر پختونخوا سے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔ اس طرح 19 نشستیں ملا کر اب ان کے سینیٹرز کی تعداد 27 ہوگئی۔ سندھ سے متحدہ قومی موومنٹ نے چار نشستوں پر کامیابی حاصل کی ، سینیٹ میں اب ان کی آٹھ نشستیں ہوگئیں۔ جمعیت علمائے اسلام ف کو بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے ایک ایک نشست ملی ، اس طرح ان کے سینیٹرز کی تعداد 5 ہو گئی۔ عوامی نیشنل پارٹی نے خیبر پختونخوا اسمبلی سے ایک نشست حاصل کی۔ ان کے کل سینیٹرز کی تعداد اب 7 ہے۔ تحریک انصاف 5 نشستیں جیت کر پہلی بار سینیٹ میں نمائندگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ عوامی جمہوری اتحاد اور جماعت اسلامی نے بھی خیبر پختونخوا سے ایک ایک نشست جیتی۔ نیشنل پارٹی اور پی کے میپ نے بلوچستان سے 3 3 جبکہ بی این پی ایم نے ایک نشست جیتی۔ ان تینوں پارٹیوں کی سینیٹ میں پہلے نمائندگی نہیں تھی۔ بلوچستان سے ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔ ایوان میں آزاد منتخب ہونے والی سینیٹرز کی تعداد اب 6 ہوگئی۔ سینیٹ میں پہلے سے موجود پارٹیوں کے نمائندگی اس طرح ہے ، پی ایم ایل کیو 4 بی این پی عوامی 2 اور پی ایم ایل فنکشنل کا ایک سینیٹر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…