اسلام آباد (نیوزڈیسک)پی ٹی آئی کے چیئرمین نے خود انکشاف کیا تھا کہ سینیٹر بنوانے کےلئے کسی شخص نے انہیں 15 کروڑ روپے کی آفر کی تھی‘ جب عمران خان سے نام پوچھا گیا تو انہوں نے نام بتانے سے انکار کر دیا تھا۔ مگر آج میڈیا میں ایک نام سامنے آیا ہے جسے سننے کے بعد ہرکوئی حیران ہے۔ جی ہاں! یہ نام کسی اور کا نہیں بلکہ پاکستان کے سب سے مشہور کرکٹر شاہد خان آفریدی کا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق شاہد آفریدی نے عمران خان کو یہ پیشکش کی تھی کہ اگر وہ ان کے چچا کو سینیٹر بنوا دیں گے تو اس کے بدلے آفریدی عمران خان کے شوکت خانم ہسپتال کےلئے 15 کروڑ روپے دے سکتے ہیں۔ اس دعوے میں کس حد تک سچائی ہے اس کا جواب تو اب خود شاہد خان آفریدی دے سکتے ہیں ۔