اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر کا کہنا ہے کہ پاکستان آئندہ سارک کا سربراہ ہو گا، بھارت سارک کو کامیاب بنانا چاہتا ہے، ممبئی حملے کیس کو منطقی انجام تک لے جایا جائے۔ اسلام آباد میں پاک بھارت سیکریٹری خارجہ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی سیکریٹری خارجہ جے شنکر کا کہنا تھا کہ مذاکرات مثبت ماحول میں ہوئے، پاکستان اور بھارت نے مل کرکام کرنے پراتفاق کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ممبئی حملہ کیس اور سرحد پار خلاف ورزیوں سے متعلق موقف کا اعادہ کیا گیا ہے جبکہ پاک بھارت سرحد پرکشیدگی ختم کرنے پر بھی زوردیا گیا ہے۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ آج شام وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے،جہاں وہ نواز شریف کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے۔ ملاقات کے بعدپریس کانفرنس بھی کریں گے۔ دریں اثناءبھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر کی دفتر خارجہ آمد کے موقع پر پاکستانی ہم منصب اعزاز چوہدری نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماو¿ں کی ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر پاک بھارت مذاکرات کے دو دور ہوئے۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ مذاکرات کے پہلے دور کے بعد بھارتی ہائی کمیشن گئے۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے بھی الگ الگ ملاقات کی۔
ممبئی حملے کیس کو منطقی انجام تک لے جایا جائے،بھارت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
نجی ٹی وی کی اینکر نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
صرف سرکاری ریٹ پر زمین کا معاوضہ مقرر نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ
-
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی شدید گرمی برقرار، متعدد علاقوں میں بارش کا امکان
-
اسلام آباد ؛شاہین چوک پر فائرنگ، بیچ بچاؤ کرانے والے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن شہید
-
غیر ملکی خواتین مبینہ اغواء ، زیادتی کیس کو لاہور پولیس دیکھےگی یا سی سی ڈی ؟ ڈی آئی جی آپریشنز نے...



















































