اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

نئے بھارتی سیکرٹری خارجہ کل اسلام آباد پہنچیں گے

datetime 2  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستان سے تعلقات کو خراب کرکے سنوارنے کی کوششوں کے سلسلہ میں نئے بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر کل منگل کو دور روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچیں گے ، وہ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران اپنے پاکستانی ہم منصب اور دیگر قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس کے دوران مسئلہ کشمیر‘ لائن آف کنٹرول کی صورتحال سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر تین سے ملاقاتوں میں پاکستان کی طرف سے خاص طور پر لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی جارحیت اور بلوچستان میں بھارت کی طرف سے شرپسندوں کی حمایت کے ساتھ ساتھ پاکستان کے اندر دہشتگردی میں مبینہ طور پر بھارت کے ملوث ہونے کے ایشوز کو اٹھایا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق بھارتی سیکرٹری خارجہ کی دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔ واضح رہے کہ تقریباً دو ہفتے قبل وزیراعظم نواز شریف کو بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے ٹیلی فون کرکے پاکستان سے بہتر تعلقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اپنے سیکرٹری خارجہ کو پاکستان کے دورے پر بھیج رہے ہیں ۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…