بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

لشکر جھنگوی جیلوں سے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کےلئے عوام کو یرغمال بنا سکتی ہے‘ وزارت داخلہ کا صوبوں کو خط

datetime 25  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے ملک میں فرقہ وارانہ تشدد کے حالیہ واقعات کا ذمہ دار کالعدم لشکر جھنگوی کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے پرتشدد واقعات کا مقصد اپنے ارکان کی پھانسیاں رکوانے کے لیے حکومت پر دباو¿ ڈالنا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے صوبوں کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ کالعدم لشکر جھنگوی نے ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے القاعدہ سے تعاون مانگا لیکن اس کے انکار پر اس تنظیم نے کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ کیا جس کے بعد ملا فضل اللہ نے لشکر جھنگوی کو مالی معاونت کے ساتھ دیگر کاموں میں بھی تعاون کا وعدہ کیا ہے۔وزارت داخلہ نے صوبوں کو لشکر جھنگوی کی جانب سے اپنے ساتھیوں کو جیلوں سے چھڑانے کے لیے عوام کو یرغمال بنانے کے خطرے سے بھی آگاہ کیا ہے جب کہ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک میں حالیہ شدت پسندی کے واقعات میں لشکر جھنگوی اور کالعدم تحریک طالبان ملوث ہیں اور ان فرقہ وارانہ پرتشدد واقعات کا مقصد حکومت پر اپنے ساتھیوں کی پھانسیاں رکوانے کے لیے دباو¿ ڈالنا ہے۔وفاقی حکومت نے خفیہ اداروں کی رپورٹ کی روشنی میں صوبوں کو سرکاری عمارتوں، امام بارگاہوں، مساجد سمیت دیگر اہم عمارتوں کی سکیورٹی بھی بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…