اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی آرڈیننس 2015 ءکی منظوری دے دی جس کا اطلاق دہشت گردی سے متعلق تمام مقدمات پر ہوگا۔ وزیراعظم نواز شریف کی سفارش پر صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی آرڈیننس 2015ء کے بل پر دستخط کردیئے ہیں۔ آرمی ایکٹ کے اہم نکات کے تحت اس بل کا اطلاق دہشت گردی سے متعلق تمام مقدمات پر ہوگا، عدالتیں مقدمات کی کارروائی کو نہ صرف خفیہ رکھنے بلکہ ان کیمرا ٹرائل کرنے کی مجاز ہوں گی۔آرمی ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے تحت ججوں، پراسکیوٹرز، وکلا اور گواہان کو بھی تحفظ ملے گا جب کہ دہشت گردی کے مقدمات سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔