اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے ہر قیمت پر دہشت گردی کے خاتمے کا مکمل عزم ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیں گے‘ پاکستان امن پر یقین رکھتا ہے ہم نہ کسی دوسرے ملک میں مداخلت کریں گے نہ کسی کو اپنے ملک میں مداخلت کرنے دینگے‘ دہشت گردوں کے سرپرستوں کو بھی انجام تک پہنچائینگے ۔ وہ منگل کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات میں بات چیت کررہے تھے۔ ملاقات میں پیشہ وارانہ امور اور آپریشن ضرب عضب پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ شمالی وزیرستان آپریشن کے متاثرین کو جلد ان کے علاقوں میں واپس بھجوانے پر اتفاق ۔ آرمی چیف نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ کابل اور متحدہ عرب امارات کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی‘ ذرائع کے مطابق ملاقات میں خطہ کی مجموعی صورتحال اور خاص طور پر افغان طالبان اور امریکہ میں قطر میں شروع ہونے والے مذاکراتی عمل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سیاسی و عسکری قیادت نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ پرامن افغانستان پورے خطے کے مفاد میں ہے اور پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لئے ہر کوشش کی مکمل حمایت کریگا۔ ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے چاروں صوبوں میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان وزیراعظم ہاﺅس کے مطابق ملاقات میں شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے ہجرت کرنے والے آئی ڈی پیز کی بحالی کے کئی منصوبوں پر بھی غور کیساتھ ساتھ نقل مکانی کرنے والے افراد کو جلد ان کے آبائی علاقوں میں واپس بھیجنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر اعظم سےآرمی چیف کی ملاقات دہشتگردی کے خاتمے کا اعادہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘
-
محمد عامر کی شاہین آفریدی کے بارے میں تین سال قبل کی گئی بات سچ ثابت ہوگئی
-
پنجاب میں عیدالاضحیٰ تعطیلات کا اعلان، سرکاری دفاتر بند رہیں گے
-
پروٹیکٹیڈ صارفین کی سبسڈی ختم کرنے کی تجویز نا منظور
-
ایف آئی اے کی کارروائی، آسٹریلیا جاکر ہم جنس سے شادی اور سیاسی پناہ کی کوشش کرنیوالا پاکستانی گرفتار
-
16سالہ کینسر کی مریضہ سے اجتماعی عصمت دری
-
بلاول بھٹو کا خود گاڑی چلاتے ہوئے ای چالان ہو گیا
-
بغیر کسی ایڈوانس کے مفت میں خواتین کو پنک اسکوٹیز دے رہے ہیں، بڑا اعلان
-
پاکستان میں چاندی کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ نئی قیمت جاری
-
خواتین پنک اسکوٹی شوہر یا بھائی کو چلانے نہ دیں، حکومت نے خبردار کردیا
-
امریکا اور ایران کے درمیان نئی تجاویز پر اتفاق ہوگیا، واشنگٹن ٹائمز
-
ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال کو کیا کچھ دیا؟ ارشاد بھٹی کا بڑا دعویٰ
-
نمک اور آئینوں سے لاکھوں گھروں کو بجلی فراہم، حیرت انگیز منصوبہ
-
بھانجی سے زیادتی مقدمے میں نامزد ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک



















































