بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شرمناک شکست دیکرعبرت کا نشان بنادیا

datetime 6  جنوری‬‮  2021 |

کرائسٹ چرچ (این این آئی)نیوزی لینڈ نے فاسٹ باؤلر کائل جیمیسن کی شاندار باؤلنگ اور بلے بازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 176 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0ـ2 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا،دوسری اننگز میں چوتھے روز

بھی پاکستانی بلے بازی ناکام رہے اور کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا ،اظہر علی 37رنز بنا سکے ،نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن نے دوسری اننگز میں چھ وکٹوں سمیت میچ میں مجموعی 11 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، میچ کے اورکیوی کپتان سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 362 رنز کے خسارے سے دوچار پاکستانی ٹیم نے 8 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری اننگز دوبارہ شروع کی تو نیوزی لینڈ کو نائٹ واچ مین کو محمد عباس کی وکٹ لینے میں زیادہ دیر نہ لگی جو صرف تین رنز بنا سکے۔اظہر علی اور عابد علی کی جوڑی نے اگلے 15 اوورز تک کیوی باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تاہم 46 کے مجموعی اسکور پر کائل جیمیسن نے 26 رنز بنانے والے عابد کو چلتا کردیا۔حارث سہیل نے گزشتہ اننگز کی نسبت قدرے بہتر کھیل پیش کیا لیکن 16 رنز بنانے کے بعد وہ بھی کائل جیمیسن کو وکٹ دے بیٹھے جبکہ دراز قد فاسٹ باؤلر

نے 88 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کو بڑا نقصان پہنچاتے ہوئے 37 رنز بنانے والے اظہر علی کی وکٹ بھی حاصل کر لی۔گزشتہ چند اننگز سے پاکستانی بیٹنگ لائن کا بوجھ اٹھانے والے قائم مقام کپتان محمد رضوان اس مرتبہ زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکے اور جب وہ 10 رنز بنا کر

آؤٹ ہوئے تو 98 رنز پر آدھی پاکستانی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔فواد عالم کا بھی وکٹ پر قیام مختصر رہا اور وہ صرف 16 رنز بنانے کے بعد ٹرینٹ بولٹ کو وکٹ دے کر چلتے بنے۔فہیم اشرف نے 28 رنز اور پہلا میچ کھیلنے والے ظفر گوہر نے 37 رنز کی اننگز کھیلیں تاہم یہ دونوں

ہی باریاں قومی ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچانے کے لیے معمولی کوشش ثابت ہوئیں۔پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 186رنز پر ڈھیر ہو گئی اور نیوزی لینڈ نے میچ میں اننگز اور 176 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سیریز بھی 0ـ2 سے اپنے نام کر لی۔

نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن نے دوسری اننگز میں چھ وکٹوں سمیت میچ میں مجموعی 11 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔کین ولیمسن کو سب سے زیادہ رنز بنانے اور بہترین انداز قیادت پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔یاد رہے کہ پاکستان

کی ٹیم میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 297 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے کپتان کین ولیمسن کی ڈبل سنچری اور ہنری نکولس اور ڈیرل مچل کی سنچریوں کی بدولت پہلی اننگز 659 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز

میں 362 رنز کی بھاری برتری حاصل کی تھی جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 186 رنز پر ڈھیر ہو کر اننگز کی شکست سے دوچار ہو گئی۔نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستان کو شکست سے دوچار کیا تھا اور دوسرے میچ میں فتح کی بدولت کلین سوئپ مکمل کر لیا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…