ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

میں نے ہر بیٹسمن کی چھٹی کروا دی مگر اس کھلاڑی نے مجھے ہر بار حیران کیا، شعیب اختر نے دلیر بیٹسمین کا نام بتا دیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) شعیب اختر اپنے دور میں یقینا ایک،خوفناک بولر کے طور پر جانے جاتے تھے اور ان کا مخالف ٹیم پر ایک روب ہوتا تھا، وہ اپنے آخری میچ تک اپنے مخالفین کے لیے ایک،عذاب سے کم نہیں تھے،شعیب اختر سے پوچھا گیا کہ ان کے نزدیک بھارت کا وہ کون سا بیٹسمین تھا جو ان کا سامنے دلیری سے کھیلتا تھا اور ڈرتا نہیں تھا تو انہوں نے ٹنڈولکر کا نام نہیں لیا

نہ ہی راہول ڈریوڈ کا نام لیا بلکہ شعیب اختر نے سارو گنگولی کا نام لیا، انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ گنگولی کو ٹارگٹ کرتا تھا، اس گیند سے اسے ایک دفعہ بری طرح چوٹ بھی آئی تھی مگر اس کے باوجود بھی، گنگولی مجھے کھیلنے سے ڈرا نہیں ہے وہ ہمیشہ پہلے سے بہتر انداز سے میرے سامنے آیا اور جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے کہ اگر کوئی مجھے نئی گیند کے ساتھ بہتر کھیلتا تھا وہ صرف اور صرف گنگولی تھا۔ دوسری جانب آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بیٹسمین میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ میں نے شعیب اختر کو ’بی گریڈ ایکٹر‘ کہہ کر غصہ دلایا تھا۔ سابق آسٹریلوی اوپنر میتھیو ہیڈن نے 2002 میں کھیلے گئے ایک میچ کے دوران شعیب اختر کے ساتھ دوران میچ جھڑپ کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے فاسٹ بولر کو بی گریڈ ایکٹر کہہ کر غصہ دلایا تھا۔میتھیو ہیڈن نے بتایا کہ شارجہ کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شعیب نے مجھ سے کہا آج میں تمہیں قتل کردوں گا جس پر میں نے انہیں جواب دیا کہ مجھے تمہارا چیلنج قبول ہے۔سابق آسٹریلوی بیٹسمین نے بتایا کہ اس وقت شدید گرمی تھی اور شعیب اختر مجھے بولنگ کرتے ہوئے جملے بھی کس رہے تھے جس پر میں نے بھارتی فیلڈ امپائر ایس وینکٹ راگھون سے شکایت کی تھی۔میتھیو ہیڈن کے مطابق شعیب اختر کے رویے پر بھارتی امپائر نے انہیں وارننگ بھی دی تھی۔واضح رہے کہ اس پورے میچ میں شعیب اختر نے 14 اوورز کیے تھے اور صرف ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ جبکہ ہیڈن نے 255 گیندوں پر 119 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی اور آسٹریلیا نے میچ میں ایک اننگز اور 198 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔یاد رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں شعیب اختر نے میتھیو ہیڈن کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین جانے کا اشارہ کیا تھا جس کے بعد ان پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…