ہفتہ‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2025 

حضرت علی ؓ نے فرمایا جب تمہارے جسم سے یہ 1نشانی ظاہر ہونے لگے سمجھ لو کوئی آپ کیلئے دعا کررہاہے

datetime 17  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نبی کریمﷺ نے فرمایا پیٹھ پیچھے مسلمان بھائی کی دعا قبول ہوتی ہے اس کے پاس ایک فرشتہ دعا کرنے والے کے سر کے قریب مقرر ہوتا ہے جب کوئی کسی مسلمان بھائی کیلئے دعا کرتا ہے تو فرشتہ اس پر آمین کہتا ہے اور یوں کہتا ہے کہ مسلمان کے حق میں جو تونے دعا کی ہے وہ تیرے لیے بھی اس جیسی ہی

نعمت کی خوشخبری ہے ۔ حضور نبی اکرمﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں میں پہلے تجھ سے شروع کروں گا ۔ تم جو دعائیں دوسروں کیلئے مانگ رہے وہ سب دعائیں میں پہلے تمہارے حق میں قبول کروں گا پہلے تمہیں دونگا پہلے تمہیں عطاء کروں گاسب سے زیادہ قبول ہونیوالی دعائیں کونسی ہیں یاد رکھیں نبی اکرمﷺ نے فرمایا پانچ دعائیں ضرور قبول کی جاتی ہیں پہلے نمبر پر مظلوم کی دعا دوسرے نمبر پر حاجی کی دعا تیسرے نمبر پر مریض کی دعا چوتھے نمبر مجاہد کی دعا او رپانچویں نمبر پر ایک مسلمان بھائی کی دعا جو دوسرے مسلمان بھائی کیلئے اس کے پیٹھ پیچھے کرتا ہے ۔حضرت ابراہیم بن ادم فرماتے ہیں میں بیت اللہ شریف ہمیشہ رات کو ایسے موقع کا متلاشی اور خواہش مند تھا کہ خانہ کعبہ خالی اور ایسے وقت میں عبادت کروں۔ ایک رات جب بارش ہورہی تھی خانہ کعبہ میں صرف میں ہی تواف کررہا تھا میں نے موقع غنیمت جان کر کعبہ کے حلقے یعنی بابِ کعبہ میں ہاتھ ڈالا اور گناہوں کی پاکی اور مغفرت کی طلب

کی اور اس وقت غیب سے آواز آئی کہ تمام مخلوق مجھ سے یہی چاہتی یہ سن کر میں نے کہایا اللہ آپ صرف میری ہی گناہوں کو بخش دیں پھر آواز آئی اے میرے بندے تم دوسری ساری مخلوق کے متعلق ہمارے ساتھ گفتگو کرو یعنی اپنے علاوہ دوسروں کے متعلق دعا کرو لیکن اپنے لیے

کوئی بات نہ کرو کیونکہ تمہارے متعلق دوسروں کا کہنا دعا کرنا زیادہ فائدہ مند ہے ۔اللہ پاک سب کی دعائیں قبول فرماتے ہیں لیکن اس کا بدلہ کبھی فوراً مل جاتا ہے کبھی تاخیر سے ملتا ہے یہ سب اس کی حکمت پر ہے مگر بعض اوقات ہمارے کچھ ایسے اعمال ہوتے ہیں جو ہماری دعاؤں

کی قبولیت میں رکاوٹ کا سبب بن جاتے ہیں ۔صرف دو لوگ مقدر والے ہوتے ہیں ایک وہ جنہیں وفادار دوست ملتا ہےاور دوسرا وہ جس کے ساتھ ماں کی دعائیں ہوتی ہیں حضرت علی ؓ فرماتے ہیں جب تم بغیر کسی وجہ کے خوشی محسوس کرو تو یقین کرلو کوئی نہ کوئی آپ کیلئے دعا

ضرور کررہا ہےجس کی وجہ سے تم خود میں خوشی محسوس کررہے ہیں اور تم بہت زیاد خوش ہورہے ہیں ایسا آپ کے ساتھ بھی لازمی ہوتا ہوگا کہ جب آپ بغیر کسی وجہ کے خوش ہورہے ہوتے ہیں لوگ آپ سے پوچھ رہے ہوتے ہیں کہ خیریت تو ہے آج بہت خوش نظر آرہے ہیں لیکن

اس وقت ہمیں بھی نہیں پتا ہوتا کہ ہمارے ساتھ ایسا کیوں ہورہا ہے اس کے پیچھے وجہ یہی ہوتی ہے کہ کوئی آپ کیلئے بہت زیادہ دعا کررہا ہوتا ہے کہ اسی دعا کے نتیجے میں آپ کے چہرے پر خوشی کے لمحات ظاہر ہورہے ہوتے ہیں ۔وہ دعا آپ کی ماں کی ہوسکتی ہے وہ دعا آپ کے دوست کی ہوسکتی ہے اور آپ کے قریبی شخص کی ہوسکتی ہے جو آپ کیلئے دعا کررہا ہوتا ہے۔ جب ہم کسی کیلئے دعا کریں گے تو سب پہلے وہ ہمارے حق میں قبول ہوگی بعد میں دوسروں کیلئے ہوگی ۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…