بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خواب میں اپنی شادی دیکھنا’ خوابوں کی تعبیر

datetime 12  مارچ‬‮  2021
خواب میں اپنی شادی دیکھنا
خواب میں اپنی شادی دیکھنا
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواب میں اپنی شادی دیکھنا’ خوابوں کی تعبیر

اللہ نے خوابوں کا علم سب سے پہلے انبیاء کرام میں سے حضرت یوسف ؑ کو عطافرمایا جس کا ذکر قرآن پاک میں بھی ہے حدیث پاک کے مفہوم کے مطابق سچا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے امام حسین ؑ کے شاگرد رشید امام ابن سیرین ؒ فرماتے ہیں خواب تین طرح کے ہوتے ہیں رحمانی خواب،شیطانی خواب،نفسانی خواب،ان میںسے تعبیر صرف رحمانی خواب کی ہوتی ہے باقی شیطانی اور نفسانی خواب کی تعبیر نہیں ہوتی۔ رات کے ابتدائی حصے میں دیکھے جانے والے خواب کی تعبیر پانچ سال میں آدھی رات کو دیکھے جانے والے خواب کی تعبیر پانچ مہینوں میں اور فجر کا وقت شروع ہونے سے پہلے دیکھے جانے والے خواب کی تعبیر دس دن تک پوری ہوتی ہے۔

خوابوں کی تعبیر

وہ کون کونسے لوگ ہیں جن سے خوابوں کی تعبیر نہیں ہوچھنی چاہئے وہ چار قسم کی لوگ ہیں

  1. بے دین لوگوں سے کیونکہ اللہ ان سے ناراض ہوتا ہے
  2. عورتوں سے کیونکہ ان میں عقل نہیں ہوتی
  3. جاہلوں سے کیونکہ وہ عالم نہیں ہوتے
  4. دشمنوں سے کیونکہ دشمنوں میں خیروبرکت نہیں ہوتی۔

خواب کی تعبیر

اگر خواب کی تعبیر پوچھنی ہو تو کسی عالم سے یا خوابوں کی تعبیر بتانے والے سے پوچھنی چاہئے اگر کوئی خواب میں ڈر جائے تو اس کے تین علاج ہیں

  • تین مرتبہ آیت الکرسی پڑھ لے
  • تین مرتبہ اعوذباللہ من الشیطن الرجیم پڑھ کر اپنے بائیں طرف تین مرتبہ تھوکے مطلب تھوکنا نہیں ہے صرف آواز پیداکرنی ہے
  • اپنی کروٹ تبدیل کر لے

درست خواب دیکھنے اور اس کی تعبیر معلوم کرنے کے تین طریقے ہیں

  • باوضو ہو کر سنت کے مطابق قبلہ رو دائیں کروٹ پر سوائے
  • کھانا نہ تو بہت زیادہ کھائے نہ بہت کم بلکہ درمیانہ کھانا کھائے
  • سونے سے پہلے سونے کی دعا اللھم باسمک اموت واحیاپڑھ لے اور جب سو کر اٹھے تو سو کر اٹھنے کی دعا پڑھ لے

خواب میں اپنی شادی دیکھنا

تعبیر خواب سے متعلق یہ کچھ ضروری معلومات ہیں۔شادی خانہ آبادی ایک ایسا مبارک عمل ہے کہ جس سے نسل انسانی کا آغاز ہوا اور نسل انسانی آگے بڑھتی چلی گئی شادی کرنا نبیوں کی سنت بھی ہے اور حدیث مبارکہکے مطابق شادی خانہ آبادی غیرشرعی رسومات سے بچتے ہوئے کرنے سے مسلمان کا آدھا ایمان بھی شیطان سے محفوظ ہوجاتا ہے شادی کا خیال جب بھی نوجوانوں کے ذہنوں میں آتا ہے تو ان میں خوشی کی لہر سے دوڑ جاتی ہے پھر کئی لوگ خواب میں اپنی یا کسی دوسرے کی شادیہوتے ہوئے بھی دیکھتے ہیں ۔

خواب میں شادی دیکھنا

حضرت امام ابن سیرین ؒ فرماتے ہیں اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے دلہن بیاہی ہے لیکن اس کو نہیں دیکھا ہے اور اس کا نام نہیں جانتا ہے دلیل ہے کہ مرے گایامارا جائے گا اور اگر دیکھے کہ دلہن کو گھر میں لایا ہے اور اس کے ساتھ سویا ہے دلیل ہے کہ بزرگی پائے گا اور جو چیز اس کی ملک نہیں ہے اس کی ملک ہوجائے گی حضرت جابر مغربی ؒ اس بارے میں فرماتے ہیں اگر عورت خواب میں دیکھے کہ اس کی شادی ہوئی ہے اور اس کو خاوند کے پاس لے گئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کی عمر ختم ہوگئی ہے اور اگر دیکھے کہ شوہر لے گیا ہے اور اس سے نیک سلوک کیا ہے تو خیرو منفعت پر دلیل ہے ۔

خواب میں اپنی شادی ہوتے دیکھنا کی تعبیر

عروسی، شادی ، دلہن لانا ، حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے دلہن بیاہی ہے ۔ لیکن اس کو نہیں دیکھا ہے اور اس کا نام نہیں جانتا ہے ۔ دلیل ہے کہ مرے گا یا مارا جائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دلہن کو گھر میں لایا ہے ۔اور اس کے ساتھ سویا ہے۔ دلیل ہے کہ بزرگی پائے گا ۔ اور جو چیز اس کی ملک نہیں کہ اس کی ملک ہو جائے گی ۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اگر عروسی کے ساتھ چنگ و چغانہ اور بانسری ہے تو مصیبت پر دلیل ہے ۔حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر عورت خواب میں دیکھے کہ اس کی شادی ہوئی ہے ۔ اور اس کو خاوند کے پاس لے گئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر ختم ہو گئی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ شوہر لے گیا ہے اور اس سے نیک سلوک کیا ہے ۔ تو خیرومنفعت پر دلیل ہے ۔

سوال:خواب میں کسی شادی شدہ کی یا خود کی یا کسی عزیز کی شادی ہوتے ہوئے دیکھنا اچھا ہے یا برا؟
اس طرح کا خواب اچھا ہے اس سے سکون و خوشی کی طرف اشارہ ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…