اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

بجلی کے میٹروں کی تبدیلی کی پالیسی میں بڑا یوٹرن

datetime 4  جون‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کے میٹروں کی تبدیلی کی پالیسی میں بڑا یوٹرن لیتے ہوئے اسمارٹ میٹرز کی جگہ دوبارہ روایتی میٹر لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

لیسکو نے بڑھتے ہوئے اخراجات اور مالیاتی دبا ئوکے باعث سنگل فیز بجلی کے میٹروں کی تبدیلی کی پالیسی میں ایک بڑی اور نمایاں تبدیلی کر دی ۔لیسکو حکام کی جانب سے جاری کردہ نئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اب خراب یا جل جانے والے سنگل فیز میٹرز کی جگہ جدید اے ایم آئی اسمارٹ میٹرز کے بجائے دوبارہ روایتی اسٹیٹک میٹرز نصب کیے جائیں گے۔لیسکو حکام کے مطابق روایتی اسٹیٹک میٹرز کے مقابلے میں جدید اسمارٹ میٹرز کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں، جس کی وجہ سے کمپنی پر شدید مالی بوجھ پڑ رہا تھا۔اپنے آپریشنل اخراجات کو قابو میں رکھنے کے لیے لیسکو نے فیصلہ کیا ہے کہ اسمارٹ میٹرز اب صرف مخصوص، انتہائی اہم اور ناگزیر حالات میں ہی نصب کیے جائیں گے، جبکہ عام کیسز میں سستے اور روایتی میٹرز ہی لگائے جائیں گے۔یہ نئی پالیسی ابتدائی طور پر ان میٹروں پر لاگو ہوگی جنہیں مختلف فالٹ کوڈز کی بنیاد پر ڈیفیکٹو قرار دیا جاتا ہے، پہلے ایسے میٹرز کو فوری طور پر اسمارٹ میٹر سے بدل دیا جاتا تھا۔

پالیسی میں واضح کیا گیا ہے کہ صارفین کے خراب یا جلے ہوئے میٹرز کی روایتی میٹر سے تبدیلی ماضی کی طرح بالکل مفت کی جائے گی اور ان سے کوئی اضافی چارجز نہیں لیے جائیں گے۔لیسکو نے واضح کیا ہے کہ نئے بجلی کے کنکشنز کے لیے اے ایم آئی اسمارٹ میٹر کی تنصیب اب بھی لازمی رہے گی اور نئے صارفین کو مروجہ قوانین کے مطابق اسمارٹ میٹر کے پورے چارجز خود ادا کرنا ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…