پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

حضور اکرم ﷺ کا پسندیدہ ترین کھانا کیا تھا؟ اسے پکانے کا طریقہ کیا ہے؟ آپ بھی جانئے

datetime 15  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان المبارک کا آخری ہفتہ چل رہا ہے اور یہ مقدس مہینہ ختم ہونے کے قریب ہے۔مگر کیا آپ نے اس رمضان ایک ایسا پکوان کھانا پسند کریں گے جو کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا پسندیدہ ترین پکوان تھا؟اگر ہاں تو ثرید نامی پکوان کو کبھی کھا کر آپ نے دیکھا جو عام طور پر شوربے میں روٹی کو بھگو کر تیار کیا جاتا ہے۔اس حوالے سے کئی احادیث بھی موجود ہیں جیسے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ‘حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا محبوب ترین کھانا روٹی کا ثرید تھا۔ (ابو داؤد شریف)اسی طرح صحیح بخاری میں آیا ہے ‘عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کی فضیلت تمام عورتوں پر ایسے ہے جیسے ثرید کی فضیلت تمام کھانوں پراسے افطار میں کھا کر دیکھیں جو کہ زودہضم ہونے کی وجہ سے نظام ہاضمہ کے لیے بھی بہترین ہے، جبکہ اس کے دیگر فوائد بھی ہیں اور کچھ افراد کے خیال میں یہ طبیعت مالش ہونے پر بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

ثرید کے لیے درکار اجزاء
600 گرام بون لیس بھیڑ یا گائے کا گوشت جسے چھوٹی بوٹیوں میں کاٹ لیں
لوکی کا آدھا حصہ جسے ٹکڑوں میں کاٹ لیں
دو کھانے کے چمچ زیون کا تیل
ایک بڑے سائز کی پیاز، جسے اچھی طرح کاٹ لیں
لہسن کی تین سے چار پوتھیاں، اچھی طرح کاٹ لیں
ادرک کا آدھا انچ کا ٹکڑا، اچھی طرح کاٹ لیں
ایک چائے کا چمچ ٹماٹر کا پیسٹ
ایک بڑے سائز کا ٹماٹر، جسے کاٹ لیں
نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ
1/4 چائے کا چمچ ہلدی
1/4 چائے کا چمچ سرخ مرچ پاؤڈر
1/4 چائے کا چمچ گرم مصالحہ پاؤڈر
1/4 چائے کا چمچ دھنیا پاؤڈر
1/4 چائے کا چمچ زیرہ پاؤڈر
ایک چائے کا چمچ دہی
ایک لیٹر ابلا ہوا پانی
پکانے کا طریقہ
زیتون کے پکانے کے برتن میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور پھر اس میں پیاز، لہسن اور ادرک کا اضافہ کریں، انہیں اس وقت تک تلیں جب تک ہلکے سے گولڈن رنگ کے نہ ہوجائیں۔اس کے بعد اس میں مصالحے ڈالر کر اس مکسچر کو ایک منٹ تک پکائیں۔اس پر ٹماٹر کا پیسٹ اور کٹے ہوئے ٹامٹر ڈال دیں جبکہ حسب ذائقہ نمک اور معمولی سا پانی بھی۔ اس مکسچر کو اس وقت تک پکائیں جب تک ٹماٹر پیسٹ کی شکل اختیار نہ کرلیں اور تیل مکسچر سے الگ نہ ہوجائے۔اس کے بعد گوشت کا اضافہ کریں اور چولہے کی آنچ بڑھا دیں، جبکہ مکسچر کو چمچ سے ہلاتے رہیں۔اس کے بعد ابلے وئے پانی کا اضافہ کرکے اسے ابلنے کے لیے رکھ دیں، جب یہ ابل جائے تو آنچ کو ہلا کرکے برتن کو ڈھانک دیں اور گوشت کو اس تک پکائیں جب تک وہ گل نہ جائیں۔جب گوش گل جائے تو اس میں دہی اور لوکی کو ڈال کر مزید پندرہ منٹ تک پکائیں۔جب سالن پک جائے تو چولہا بند کرکے دھنیا پودینا سے اسے سجائیں اور چپاتی یا روٹی توے پر تیار کرکے ٹکڑے کریں اور پلیٹ میں رکھ دیں۔اب اس کے اوپر ثرید کو ڈالیں اور گرم گرم ہی پیش کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…